Live Updates

نئی حکو مت میں طا لبا ن کو اس کا75فیصد حصہ مل چکا ہے، اب نواز شریف اور عمران خان مل کر مسئلے کو حل کریں گے، ایک فرینڈلی میچ کھیل چکے ہیں ،دوسرا وہ صحت یاب ہو نے کے بعد کھیلیں گے، بجلی کی قیمتوں میں پانچ رو پے کا اضا فہ عوام کے لیے ن لیگ کا پہلا تحفہ ہے، نواز شریف اس کا الزام نگران حکو مت پر لگا کر عوام کو بے وقوف بنا رہے ہیں، پا نچ سال کی حکو مت میں بجلی کی قیمتوں میں ساڑھے پانچ یا چھ رو پے کا اضا فہ کیا تھا، پیپلز پا رٹی کے مرکزی رہنما و سابق وفا قی وزیر سید خورشید احمد شاہ کی پریس کانفرنس

اتوار 19 مئی 2013 20:43

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔19مئی۔ 2013ء) پا کستان پیپلز پا رٹی کے مرکزی رہنما و سابق وفا قی وزیر سید خورشید احمد شاہ نے کہا ہے کہ نئی حکو مت میں طا لبا ن کو اس کا75فیصد حصہ مل چکا ہے اس لیے اب نواز شریف اور عمران خان مل کر اس مسئلے کو حل کریں گے ایک فرینڈلی میچ وہ کھیل چکے ہیں دوسرا وہ صحت یاب ہو نے کے بعد کھیلیں گے بجلی کی قیمتوں میں پانچ رو پے کا اضا فہ عوام کے لیے ن لیگ کا پہلا تحفہ ہے نواز شریف اس کا الزام نگران حکو مت پر لگا کر عوام کو بے وقوف بنا رہے ہیں کیو نکہ جس دن انہوں نے حکو مت بنا نے کا اعلان کیا ہے اسی دن سے ان کے احکا ما ت پر عملد رآمد شروع ہو چکا ہے ہم نے پا نچ سال کی حکو مت میں بجلی کی قیمتوں میں صرف ساڑھے پانچ یا چھ رو پے کا اضا فہ کیا تھا۔

وہ اتوار کو سکھر پریس کلب میں پریس کا نفرنس کررہے تھے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ سندھ میں حکو مت سازی کے لیے ایم کیو ایم سے الا ئنس کریں گے میرے اپوزیشن لیڈر بننے یا نہ بننے کے با رے میں فیصلہ پا رٹی قیا دت کرے گی۔ سندھ میں وزیر اعلیٰ کون ہو گا اس با رے میں ابھی کو ئی فیصلہ نہیں ہوانواز شریف کو اعتما د کا ووٹ دینے کے حوا لے سے با تیں قبل از وقت ہیں۔

اس حوا لے سے صورتحال کو دیکھ کر فیصلہ کریں گے ۔انہوں نے کہا کہ ایران گیس پا ئپ لا ئن یا گوادر کے حوا لے سے فیصلہ نواز شریف کریں گے میں تو انہیں اس با رے میں کئی با رکہہ چکا ہوں کہ وہ اپنے جلسوں میں ان منصو بوں کو جا ری رکھنے کا اعلان کریں تو خو رشید شاہ ان کی حکو مت بنا نے میں مدد کر ے گا۔انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کسی ایک صو بے میں نہیں ملک بھر میں صا ف اور شفاف الیکشن کے نعقاد میں نا کام ہو چکا ہے ملک میں کہیں جمہو ریت ڈی ریل نہ ہو جا ئے اس لیے ہم نے نتا ئج کو تسلیم کیا ہے اور جمہو ریت کی خا طر یہ قربا نی دی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم مفا ہمت کی سیا ست کو ہا تھ سے نہیں جا نے دیں گے کیو نکہ یہ میثا ق جمہو ریت معا ہدے کا حصہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں امید کرتا ہوں کہ میاں نواز شریف ما ضی کو نظر میں رکھتے ہو ئے ایسے اقدامات کریں گے جن سے صو بوں کے درمیان کبھی نفرت کی سوچ پیدا نہ ہوکیو نکہ ن لیگ کا وطیرہ رہا ہے کہ اس نے پراونشل ازم کو بڑا ھاوا دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پا رٹی کے لو گوں کی ایک دوسرے کی جما عت میں آنا جا نا جمہو ری تو ڑ پھوڑ کا حصہ ہے اور ہم جمہوری لو گ ہیں جو صرف جمہو ریت پر یقین رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہما ری پا رٹی کے سینئر وائس چئیر مین کے بیٹے کا اغواہمیں ملنے والی دہمکیوں کا حصہ تھا ۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات