سکھر شہر میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ اور آنکھ مچولی کا سلسلہ جاری ،12سے۴۱ گھنٹے بجلی غائب ، کاروباری زندگی مفلوج

منگل 21 مئی 2013 20:43

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔21مئی۔ 2013ء) شہر میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ اور آنکھ مچولی کا سلسلہ جاری ،بارہ سے چودہ گھنٹے بجلی غائب ، کاروباری زندگی مفلوج ہو کر رہ گیا ، شہری گرمی سے نڈھال ہو گئے تفصیلات کے مطابق ملک کے گرم شہروں میں شمار ہونے والا سندھ کا تیسرا بڑے شہر سکھر اور اس کے گردونواح کے علاقوں میں 12 سے 14 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری بدستور جاری ہے بجلی کچھ دیرکیلئے آتی ہے اور گھنٹوں غائب ہوجاتی ہے جس کی وجہ سے شہریوں اور تاجروں کو شدید پریشانی و ذہنی اذیت کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے بجلی کی لوڈ شیڈ نگ اور گرمی کا درجہ حرارت 44 سے 45 ڈگری تک پہنچ جانا عوام کے لیے عذاب کی صورت اختیار کر گیا ہے بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے حوالے سے شہریوں اور تاجروں کا کہنا ہے کے بجلی کی طویل لوڈ شیڈنگ نے کاروباری زندگی سمیت گھریلوں سرگر میوں کو شدید متاثر کیا ہوا ہے ہمارا روزگار بجلی سے چلتا ہے اگر بجلی نہیں ہو گی تو ہم لوگ اپنے بچوں کا پیٹ کہاں سے بھرے گے طویل لوڈشیڈنگ کے باعث ہمارے کاروبارمکمل تباہ ہو چکے ہیں سکھر کے شہریوں اور تاجروں نے نے اخبار کے زریعے پاکستان مسلم لیگ ن صدر میاں نواز شریف کہا ہے کہ وہ ماضی کے حکمرانوں کی طرح ملکی بحرانوں پر قابو پانے کیلئے فوری موئثر اقدام کرنے کیلئے ماہرین کی خدمت حاصل کرے بصورت دیگر ان کا بھی ویہی حشر ہوگا جو پچھلی حکومت کا ہوا ہے انہیں چاہئے کہ وہ اقتدار وصولی کے بعد نیپرا ، پیمرا ، اوگرا اور آئی پی ایز کے تمام اسٹاف کا معطل کر کے ان کی جگہ ایماندار مخلص محب وطن افسران و عملہ تعینات کرے کیونکہ یہ سب بحران ان محکموں کی نااہلی کے سبب درپیش ہیں پاکستان اسلامی ملک ہے اور پاکستان میں بجلی ،گیس و دیگر زخائر موجود ہیں اگر انہیں ماہرین اور درست دریقے سے استعمال کیا جائے ۔

متعلقہ عنوان :