بیوی نے بہن والدہ اور دیگر رشتہ داروں سے مل کر خاوند کو تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد تیزاب پھینک کر جلاڈالا ،تشویش ناک حالت میں ہسپتال منتقل

جمعرات 23 مئی 2013 20:59

پیرمحل (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔23مئی۔ 2013ء) بیوی نے بہن والدہ اور دیگر رشتہ داروں سے مل کر خاوند کو تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد چہرے اور جسم پر تیزاب پھینک کر جلاڈالا تشویش ناک حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیاتفصیلات کے مطابق پیرمحل کے محلہ عمر فاروق کالونی میں مشتا ق ولد امیر الدین گجر کو اس کی ساس فاطمہ بی بی زوجہ محمد اقبال، بیو ی نصرت پروین نے اپنے رشتہ داروں کے ہمراہ مل کر شوہر کو تشددکانشانہ بنایا اور چہرے جسم اور سرمیں تیزاب پھینک دیا جس سے جسم جھلس جانے سے مضروب کی حالت تشویش ناک ہوگئی جس کو سول ہسپتال پیرمحل سے ڈسٹرکٹ ہسپتال ٹوبہ ٹیک سنگھ سے فیصل آباد ریفر کردیا گیا جہاں پر حالت نازک بیان کی گئی ہے