سکھر میں بجلی کی لو ڈ شیڈنگ ، اوور ریڈنگ اور ڈیٹکشن بلوں کے خلاف سیاسی و سما جی تنظیمیں میدان میں آگئیں

جمعرات 23 مئی 2013 21:01

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔23مئی۔ 2013ء) سکھر میں بجلی کی لو ڈ شیڈنگ ، اوور ریڈنگ اور ڈیٹکشن بلوں کے خلاف سیاسی و سما جی تنظیمیں میدان میں آگئیں ، ریلی مظاہرہ و دہرنا ،مظاہرین کی جا نب سے بجلی کی لو ڈ شیڈنگ اور ڈیٹکشن بلو ں کا اجراء بند نہ کیا گیا تو سیپکو افسران کے گھروں اور دفا تر کا گھیراؤکرنے کی د ھمکی تفصیلات کے مطا بق سکھر میں بجلی کی لو ڈ شیڈنگ ، اوور ریڈنگ اور ڈیٹکشن بلو ں کے اجرا کے خلاف مختلف سیاسی و سما جی تنظیموں نے احتجاجی تحریک شروع کر دی ہے اور اس سلسلے میںآ ل پا رٹیز الا ئنس کی جا نب سے تیر چو ک سے پریس کلب تک ایک ریلی نکا لی گئی جس کی قیا دت آل پا رٹیز الائنس کے چئیر مین مشرف محمود قادری، جنرل سیکر یٹری ڈا کٹر سعید اعوان،تحریک انصا ف کے رہنما دوا خان ، سنی تحریک کے رہنما رضوان قادری و دیگر نے کی ریلی کے شر کا ء نے پریس کلب کے سامنے پہنچ کر کڑی دھوپ میں دھرنا دیا اور بجلی کی لو ڈ شیڈنگ ، اوور ریڈنگاور ڈیٹکشن بلو ں کے اجرا کے خلاف نعرے با زی کی اس مو قع پر رہنما ؤں کا کہنا تھا کہ سکھرمیں عوام کی زندگی اجیرن کر دی گئی ہے ایک طرف سولہ سولہ گھنٹے بجلی کی لو ڈ شیڈنگ کی جا رہی تو دو سری طرف اوور ریڈنگ اور ڈیٹکشن بل بھیج کر ان کو دوہرے عذاب میں مبتلا کیا جا رہا ہے کو ئی سننے والا نہیں ہے انہوں نے کہا کہ بجلی کی سولہ سولہ گھنٹے اعلانیہ اور غیر اعلانیہ لو ڈ شیڈنگ کی وجہ سے کا رو بار زندگی مفلو ج ہو کر رہ گیا ہے تا جر طبقہ سخت پریشانی کا شکا ر ہے اور بجلی کی لو ڈ شیڈنگ کی وجہ سے کئی صنعتوں میں کام بند ہو گیا ہے جس کی وجہ سے سیکڑوں مزدور بے روزگا رہو گئے اوران کے گھروں میں کھا نے کے لا لے پڑ گئے ہیں مظاہرین نے کہا کہ اگر سکھر الیکٹرک پا ور کمپنی کے حکام نے ان کے احتجاج کا نو ٹس لے کر عوام کو بجلی کی لو ڈ شیڈنگ اوور ریڈنگ اور ڈیٹکشن بلو ں کے اجرا سے نجا ت نہ دلا ئی تو احتجاج کا دائرہ کا ر وسیع کر تے ہو ئے سیپکو افسران کے گھروں اور دفا تر کا گھیراؤ کیا جا ئے گا ۔

متعلقہ عنوان :