امریکی صدراوباما، سابق صدر جارج بش اور ٹونی بلیئر پر عالمی عدالت میں مقدمہ چلانا چاہئے، چومسکی، عراق میں حملہ حالیہ تاریخ کا بدترین جنگی جرم ہے، امریکی سکالر

ہفتہ 25 مئی 2013 16:20

ماسکو(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔آئی این پی۔ 25مئی 2013ء) معروف امریکی سکالر نوم چومسکی نے کہا ہے کہ 2003 میں عراق پر حملے، پاکستان ، افغانستان میں ڈرون حملوں اور عرب ریاستوں میں شورش برپا کرنے پر امریکی صدر باراک اوبامہ، سابق صدر جارج بش اور سابق برطانوی وزیراعظم ٹونی بلیئر کے خلاف عالمی عدالت انصاف میں مقدمات چلائے جائیں۔ روسی میگزین ایشیا ٹوڈے کو انٹرویو دیتے ہوئے امریکی سکالر نوم چومسکی نے کہا کہ عراق میں حملہ حالیہ تاریخ کا بدترین جنگی جرم ہے۔

(جاری ہے)

جارج بش ، صدر باراک اوبامہ اور ٹونی پلیئر کو انٹرنیشنل کریمنل کورٹ کے کٹہرے میں لاکھڑا کرنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ ڈرون حملہ خوفناک ہتھیار ہے۔ تصور کریں آپ گلی میں جارہے ہوں اور کچھ پتہ نہیں اگلے پانچ منٹ میں کیا ہونے والا ہے اور اچانک اوپر سے میزائل آپ پر گرے یہ دہشت پھیلانے والا ہتھیار ہے۔ اس ہتھیار نے دیہاتوں، علاقوں اور وسیع خطے پر خوف طاری کررکھا ہے۔ نوم چومسکی نے پاکستان، افغانستان، یمن اور صومالیہ میں ڈرون حملوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا اسے وسیع پیمانے پر دہشت پھیلانے کی مہم قرار دیا۔ نوم چومسکی نے کہا کہ عراق پر حملہ سپریم انٹرنیشنل جرم ہے ۔