مسلم لیگ(ن) اپنی انقلابی پالیسیوں سے ملک میں ترقی و خوشحالی کا دور لائے گی جس سے لوگوں کو روزگار کے مواقع فراہم ہوں گے ،پیپلز پارٹی کی قیادت کی ناکام پالیسیوں نے ملک کو بحرانوں میں دھکیل دیا ہے ، مسلم لیگ ( ن ) کے رہنما و نومنتخب ایم پی اے چوہدری رضا نصرالله گھمن کا بیان

پیر 27 مئی 2013 17:36

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔آئی این پی۔ 27مئی 2013ء) مسلم لیگ ( ن ) کے رہنما و نومنتخب ایم پی اے چوہدری رضا نصرالله گھمن نے کہا ہے کہ مسلم لیگ(ن) اپنی انقلابی پالیسیوں سے ملک میں ترقی و خوشحالی کا دور لائے گی جس سے لوگوں کو روزگار کے مواقع فراہم ہوں گے ،پیپلز پارٹی کی قیادت کی ناکام پالیسیوں نے ملک کو بحرانوں میں دھکیل دیا ہے ۔پیر کو اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ میاں نواز شریف کے وزیراعظم کا حلف اٹھاتے ہی 10دنوں کے ایجنڈا میں عوامی ریلیف ملے گا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہمئی 1998کو میاں نوازشریف نے عالمی طاقتوں کی دھمکیوں ،لالچ اور شدید دباوکو مستر د کرکے ایٹمی دھماکے کر ملک کو ناقال تسخیر قوت بنا کر اسلامی ممالک کے سر فخر سے بلند کر دیے اور ہمسایہ ملک بھار ت جو آئے روز پاکستان کو بلیک میل کر نے کی کوشش کر تا تھا کو ہمیشہ کے لیے خاموش کر دیاانہوں نے کہا کہ اس وقت اگر آمر پرویز مشرف سازش کے ذریعے نوازشریف کی حکومت ختم نہ کر تا توآج ملک میں نت نئے بحرانوں کا وجو د نہ ہو تا انہوں نے کہا کہ عوام نے ایک بار پھر میاں نوازشریف اور مسلم لیگ ن پر بھر پور اعتماد کا اظہا رکیا ہے اور مسلم لیگ ن عوامی اعتماد کو کبھی ٹھیس نہیں پہنچا ئے گی اور ایک با رپھر ملک سے بحرانوں کا خاتمہ کر کے ملک کو ترقی کی شاہراہ پر گامزن کرے گی ۔

متعلقہ عنوان :