پیر محل،کروڑوں روپے ٹیکس ہائے آمدنی کی مد میں حکومت کو فراہم کرنے والا شہر فائربریگیڈ گاڑی سے محروم، آتشزدگی یا ناگہانی آفت کی صورت میں کمالیہ یا ٹوبہ ٹیک سنگھ سے گاڑی نہ پہنچنے سے کروڑوں روپے کا نقصان ہوچکا ہے ،فی الفو ر گاڑی فراہم کی جائے، سماجی فلاحی حلقوں کا مطالبہ

پیر 27 مئی 2013 17:37

پیرمحل ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔آئی این پی۔ 27مئی 2013ء) کروڑوں روپے ٹیکس ہائے آمدنی کی مد میں حکومت کو فراہم کرنے والا شہر فائربریگیڈ گاڑی سے محروم، آتشزدگی یا ناگہانی آفت کی صورت میں کمالیہ یا ٹوبہ ٹیک سنگھ سے گاڑی نہ پہنچنے سے کروڑوں روپے کا نقصان ہوچکا ہے ،فی الفو ر گاڑی فراہم کی جائے سماجی فلاحی حلقے ۔

(جاری ہے)

تفصیل کے مطابق پیرمحل شہر جس کو 1954سے سب تحصیل کا درجہ حاصل تھا نئے بلدیاتی نظام سے قبل ٹاؤن کمیٹی نظام کے تحت پیرمحل کے فنڈ میں ریونیوٹیکس کی مد میں ایک کروڑر وپے جمع ہوچکے تھے 2001ء ء سے پہلے پیرمحل ضلع بھر میں ترقیاتی کاموں کے حوالے سے رول ماڈل تھا نئے بلدیاتی نظام کے تحت پیرمحل کو پسماندہ قرار دے کر تحصیل کمالیہ میں ضم کردیا گیااس وقت پیرمحل نان تحصیل ہیڈکوآرٹر کے پاس ایک کروڑر وپے کی رقم جمع تھی جوکہ تحصیل کونسل کمالیہ جو اس وقت لاکھوں روپے کی مقروض تھی کے اکاؤنٹس میں چلے گئے اس طرح پیرمحل سے وسائل لیکر مسائل دیکر کھنڈرات بنادیا مختلف ٹیکسز ہائے کی مد میں پیرمحل شہر کی سالانہ آمدنی تین کروڑ روپے ہونے کے باوجود پیرمحل شہر فائر بریگیڈ گاڑی سے محروم ہے میاں اخترعلی فقیرچشتی صدر انجمن اصلاح معاشرہ پیرمحل نے گورنرپنجاب س کمشنر فیصل آبادسے مطالبہ کیا کہ فی الفور پیرمحل شہر کو فائر بریگیڈ گاڑی فراہم کی جائے تاکہ کسی ناگہانی حادثہ یا آفت کی صورت میں حفاظت ممکن ہوسکے ۔

متعلقہ عنوان :