خیرپور ،پریالو میں 25فٹ چوڑا شگاف پڑنے کے باعث سینکڑوں ایکڑ اراضی زیر آب، باغات ڈوب گئے ،پانی گاؤں میں داخل ہونے کا خدشہ ،دیہاتی شگاف کو پر کرنے میں مصروف، دیہاتیوں کا شدیداحتجاج، ضلعی انتظامیہ بے خبر

منگل 28 مئی 2013 19:17

خیرپور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔28مئی۔2013ء) پریالو میں 25فٹ چوڑا شگاف پڑنے کے باعث سینکڑوں ایکڑ زمین زیر آب باغات ڈوب گئے پانی گاؤں میں داخل ہونے کا خدشہ دیہاتی شگاف کو پر کرنے میں مصروف ضلع انتظامیہ ،بے خبر دیہاتیوں نے احتجاج کیا تفصیلات کے مطابق پر یالو ء کے قریب ابل واہ نہر میں 25فوٹ شگاف پڑ جانے کے باعث سینکڑوں ایکڑ پر کھڑی فصلیں کجھور ،آم، کیلوں و دیگر فصلیں زیر آب آگئیں اور فصلوں میں کئی کئی فوٹ پانی کھڑا ہوگیا جس کے باعث آباد گاروں کو لاکھوں روپے کا نقصان کا خدشہ ہے جبکہ پانی گاوں صدورو لاکھو میں داخل ہونے کا خدشہ ہے جبکہ علاقے کے دیہاتیوں نے اپنی مدد آپ کے تحت شگاف کو پر کر نے میں مصروف ہیں اس سلسلے میں گاوٴں کے معزز سکندر شیخ نے بتایا کہ انہوں نے محکمہ آبپاشی کے سب انجنیئر کو بروقت اطلاع دی تاہم انہوں نے کوئی کارروائی نہیں کی اور محکمہ آپاشی کے افسران کے خلاف احتجاج کر تے ہوئے کہاکہ حکومت سندھ نہروں کی پشتوں کو پختہ کر نے کے لیئے افسران کو کروڑوں روپے دیتی ہے مگر وہ یہ پیسے خود ہڑپ کر جاتے ہیں جس کے باعث آئے روز شگاف پڑ رہے ہیں انہوں نے کہاکہ ہم نے شگاف پڑ نے کی بروقت اطلاع محکمہ آپاشی کے افسران کو دی مگر وہ کئی گھنٹے گزر جانے کے باوجود ابھی تک شگاف کو پر نہیں کیا جا سکا انہوں نے وزیر اعلیٰ سندھ سے مطالبہ کیا ہے کہ محکمہ آپاشی کے کرپٹ افسران کے خلاف کاروارئی کر کے ان کے نقصان کا ازالا کیا جائے ۔

متعلقہ عنوان :