ایم کیو ایم کے پیپلز پا رٹی پر جرائم پیشہ افراد کی سرپرستی کرنے کے الزام میں کو ئی صدا قت نہیں، لیا ری جا نے پر ایم کیو ایم والے تو خو شیاں منا ئیں، وہاں پرکسی دعوت میں جاناگنا ہ تو نہیں ،کراچی سمیت سندھ میں زیا دہ اہمیت امن و امان کو دی ، زیا دہ بجٹ اسی پر خرچ کریں گے، پو لیس کو جدید تربیت دیں گے جس کے لیے کچھ جدید آلات آگئے ہیں،کچھ ابھی آنا با قی ہیں، وزیر داخلہ کو ئی بھی بنے ، امن و امان کی صورتحال کومیں خودمانیٹر کروں گا، چھا پے ما روں گا ، پو لیس الرٹ رہے، ادارے کام کریں ، نومنتخب وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کی گڑھی خدا بخش روانگی سے قبل میڈیا سے گفتگو

ہفتہ 1 جون 2013 19:55

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔1جون۔2013ء) سندھ کے وزیر اعلیٰ سید قائم علی شاہ نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم کی جا نب سے پیپلز پا رٹی پر جرائم پیشہ افراد کی سرپرستی کرنے کے الزام میں کو ئی صدا قت نہیں لیا ری جا نے پر ایم کیو ایم والے تو خو شیاں منا ئیں وہاں پرکسی دعوت میں جاناگنا ہ تو نہیں ہے اس لیے ایم کیو ایم ایسی با تیں نہ کرے کراچی سمیت سندھ میں ہم نے سب سے زیا دہ اہمیت امن و امان کو دی ہے اور سب سے زیا دہ بجٹ بھی اسی پر خرچ کریں گے پو لیس کو جدید تربیت دیں گے جس کے لیے کچھ جدید آلات آگئے ہیں اور کچھ ابھی آنا با قی ہیں وزیر داخلہ کو ئی بھی بنے مگر امن و امان کی صورتحال کومیں خودمانیٹر کروں گااور چھا پے ما روں گا تا کہ پو لیس بھی الرٹ رہے اور ادارے بھی کام کریں کیو نکہ ہم نے اب صرف کام کام اور بس کام کرنا ہے۔

(جاری ہے)

وہ ہفتہ کوکراچی سے سکھر پہنچنے اورگڑھی خدا بخش روانگی سے قبل میڈیا سے گفتگو کررہے تھے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ تھوڑے ہی عرصے میں امن و امان کی صورتحال پر قابو پا لیں گے اس کے لیے پو لیس و رینجرز کو ٹا سک دیں گے کیو نکہ ہمارا زیا دتر انحصارپو لیس اور دوسرے نمبر پر رینجرز پر ہو گا انہوں نے کہا کہ مفاہمت کی پا لیسی جا ری ہے اوررہے گی اورجو پا رٹیاں حکو مت میںآ نے کی خواہش رکھتی ہیں ان سے بھی بات کریں گیاور ہی ہمارے قائد صدر آصف علی زرداری کی ہدایات ہیں انہوں نے کہا کہ اپو زیشن اپوزیشن ہو تی ہے وہ فرینڈلی ہو یا نان فرینڈلی اگرایم کیو ایم فرینڈلی اپوزیشن نہیں اس نے تو اسپیکر ، ڈپٹی اسپیکر، قائد ایوان اور وزیر اعلیٰ کے انتخاب تک میں بھی حصہ لیاجبکہ کسی اور پا رٹی نے حصہ نہیں لیا اس لیے اب اسے فرینڈلی اپوزیشن کہا جا ئے یا صرف اپوزیشن یہ تو میڈیا پر منحصر ہے انہوں نے کہا کہ قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف کے انتخاب میں ایم کیو ایم ساتھ دے گی یا نہیں یہ تو ان سے پو چھ لیں ہمیں اس با رے میں نہیں معلوم اور اس با رے میں ایم کیو ایم والے ہی بہتر بتا سکتے ہیں ہمیں تو صرف اپنا معلوم ہے کہ ہم اپوزیشن میں بیٹھیں گے انہوں نے کہا کہ جو وزراء کا بینہ میں آگئے ہیں وہ سب کے سامنے ہیں اور جو آئیں گے وہ بھی سب کے سامنے ہو نگے تا ہم جو آئے ہیں وہ سینئر ، منجھے اور اچھے ہیں اس مو قع پر وزیر اطلا عات سندھ شر جیل انعام میمن ، رکن سندھ اسمبلی ویس مظفر ٹپی بھی مو جود تھے