گورنمنٹ کالج یونیورسٹی فیصل آباد کے طالب علموں نے انتخابی دھاندلی کا توڑ کرلیا،نیاالیکٹرانک ووٹنگ سسٹم کیلئے ڈیجیٹل بیلٹ مشین تیار، ووٹر جونہی اپنا شناختی کارڈ نمبر اور انگوٹھا مشین میں فیڈ کرے گا تو بلا تاخیر نادرا اس کے کوائف اور انگوٹھے کی تصدیق کردے گا

ہفتہ 1 جون 2013 19:59

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔1جون۔2013ء) گورنمنٹ کالج یونیورسٹی فیصل آباد کے طالب علموں نے انتخابی دھاندلی کے روایتی مسئلے کو ختم کرنے کیلئے جدید انتخابی سسٹم بنا لیا جس سے الیکٹرانک مشین کے ذریعے ووٹنگ کے عمل کو شفاف بنایا جاسکتا ہے۔

(جاری ہے)

گورنمنٹ کالج یونیورسٹی فیصل آباد کے طالب علموں نیالیکٹرانک ووٹنگ سسٹم کیلئے ایسا ڈیجیٹل بیلٹ مشین تیار کیا ہے جس کے ذریعے ووٹر جونہی اپنا شناختی کارڈ نمبر اور انگوٹھا مشین میں فیڈ کرے گا تو بلا تاخیر نادرا اس کے کوائف اور انگوٹھے کی تصدیق کردے گا۔

یہ جدید سسٹم گورنمنٹ کالج یونیورسٹی فیصل آباد کے شعبہ انفارمیشن ٹیکنالوجی میں بی ایس (سی ایس) چھٹے سیمسٹر کے طالب علموں محمد حسن، ارسلان خان اور محمد عثمان طاہر نے تیار کیا ہے۔یونیورسٹی کے وائس چانسلر نے طلبہ کی اس ایجاد کو سراہتے ہوئے الیکشن کمیشن آف پاکستان کے لیے فائدہ مند قرار دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :