سکھر ، مسلح ملزمان نے دیرینہ دشمنی پر عدالت میں حا ضری کے بعد واپس جا نے والے شخص کو گو لیاں ما ر دیں

پیر 3 جون 2013 23:22

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔3جون۔ 2013ء) سکھر میں مسلح ملزمان نے دیرینہ دشمنی پر عدالت میں حا ضری کے بعد واپس جا نے والے شخص کو گو لیاں ما ر دیں ، لو گوں نے فو ری طور پر اسپتال پہنچا کر اس کی جان بچا لی تفصیلات کے مطابق سکھر کے علاقے سعید آباد کا ایک مکین خروس برا دری کا ایک شخص منور خروس آج عدالت میں اپنے خلاف داخل مقدمے کی سما عت کے بعدواپس مو ٹر سائیکل پر اپنے گا ؤں جا رہا تھا کہ جب وہ سکھر کے اے سیکشن تھا نے کی حدود کے علاقے لب مہران میں گلیمر بنگلو ز کے مقام پر پہنچا تو وہاں پر پہلے سے اس کے انتظا ر میں کھڑے تین مسلح افراد نئے اس پر اپنے ہتھیاروں کے منہ کھول دیئے جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہو گیاجبکہ ملزمان فا ئرنگ کر نے کے بعد فرار ہو گئے زخمی کو علا قے کے لو گوں نے پو لیس کی مدد سے سکھر کے سول اسپتال پہنچا یا جہاں پر اس کو فو ری طبی امداد دے کر اس کی جان بچا لی گئی پو لیس کے مطابق واقعہ دیرینہ دشمنی کا شاخسانہ ہے