سکھر،دریائے سندھ میں نہاتے ہوئے ایک ہی خاندان کے دو نوجوان ڈوب کر ہلاک ، گھر میں صفت ماتم

بدھ 5 جون 2013 21:01

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔5جون۔2013ء) دریائے سندھ میں نہاتے ہوئے ایک ہی خاندان کے دو نوجوان ڈوب کر ہلاک ہو گئے، گھر میں صفت ماتم بیچھ گئی ، علاقہ سوگ میں ڈوب گیا تفصیلات کے مطابق سٹی بائے پاس کے علاقہ مکین پہوڑ برادری سے تعلق رکھنے والے دو نوجوان سولہ سالہ شبیر پہوڑ اور اٹھارہ سالہ الطاف پہوڑ گرمی کی شدید کو کم کرنے کے سلسلے میں قریبی کیر تھر کینال نہانے کیلئے گئے اور نہاتے ہوئے ڈوب کر ہلاک ہوگئے وہاں پر موجود لوگوں نے نوجوانوں کو بچانے کی کوشش کی تاہم نوجوانوں کی زندگی بچ نہ سکی اور وہ ڈوب کر ہلاک ہو گئے دونوں نوجوان کی ڈوب کر ہلاکت کی اطلاع ملنے پر گھر میں صفت ماتم بیچھ گئی اور پورا علاقہ سوگ میں ڈوب گیا تاہم نعشوں کی تلاش کے دوران ایک نوجوان شبیر پہوڑ کی نعش مل گئی ہے جبکہ الطاف پہوڑ کی نعش کی تلاش کی جا رہی ہے ۔

متعلقہ عنوان :