چیمپینزٹرافی، پاکستان کا ویسٹ انڈیز کو جیت کیلئے 171رنز کاہدف

جمعہ 7 جون 2013 19:46

چیمپینزٹرافی، پاکستان کا ویسٹ انڈیز کو جیت کیلئے 171رنز کاہدف
{#EVENT_IMAGE_1#}اوول، لندن(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔7جون۔2013ء) آئی سی سی چیمپئنزٹرافی میں پاکستان نے کپتان مصباح الحق کے ناقابل شکست 96رنز کی بدولت ویسٹ انڈیز کو میچ جیتنے کیلئے 171رنز کاہدف دینے میں کامیاب ہوسکا،اوول میں کھیلے جارہے میچ میں ویسٹ انڈیز کے کپتان ڈیوائن براوو نے ٹاس جیت کر پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دی۔پاکستان کی اننگز کا آغاز مایوس کن رہا، اوپنر ناصر جمشید اورکپتان مصباح الحق کے علاوہ کوئی بیٹسمین ویسٹ انڈیز کے بالر کا اعتماد کے ساتھ سامنا نہ کرسکا۔

گرین شرٹش کو پہلا نقصان اس وقت اٹھانا پڑا جب عمران فرحت صرف دو رنز بناکر کیمر روچ کی گیند پر سلپ میں براوو کو کیچ دے بیٹھے،اس کے بعد تو جیسے لائن لگ گئی اور محمد حفیظ بھی صرف چار رنز بناکر کیمر روچ کی گیند پر کلین بولڈ ہوگئے، اسد شفیق بغیر کوئی رن بنائے، انہیں بھی کیمر روچ نے شکار کیا۔

(جاری ہے)

اس کے بعد کپتان مصباح الحق نے اوپنر ناصر جمشید اکے مل کر ذمہ دارانہ اننگز کھیلتے ہوئے چوتھی وکٹ کی شراکت میں شاندار 90 رنز بناکر ٹیم پوزیشن کسی حد تک مستحکم کردی، اس موقع پر ناصر جمشید 50 رنز بناکر نارائن کی گیند پر رامپال کو کیچ دے بیٹھے۔

مجموعی اسکور میں صرف ایک رن کے اضافے کے بعدشعیب ملک بغیر کوئی رن بنائے براوو کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے، ان کی وکٹ بھی سنیل نارائن کے حصے میں آئی۔کامران اکمل نے 2 رنز بناکر پویلین کی راہ لی۔اِس کے بعد وہاب ریاض6،سعید اجمل 2،جنیدخان 0جبکہ محمد عرفان صرف2رنز بنا کرآوٴٹ ہوئے، کپتان مصباح الحق کیپٹن اننگ کھیلتے ہوئے ناقابل شکست96رنزبنائے،یہ مصباح الحق کے کیئریئر کا سب سے بڑا ون ڈے اسکور رہا، جس کی بدولت پاکستان ویسٹ انڈیز کوجیت کیلئے171رنز کا ہدف دینے میں کامیاب ہوسکے۔پاکستان کے 8کھلاڑی صرف18رنز ہی بنا پائے۔ویسٹ انڈیز کی جانب سے کیمر روچ اور نارائن نے تین، تین جبکہ رام پال اور ڈیوائن براو نے ایک، ایک کھلاڑی کا آوٴٹ کیا۔

متعلقہ عنوان :