وفاقی وزراء کے محکموں کا اعلان، اسحاق ڈار خزانہ، نثار داخلہ کے وزیر ہونگے

جمعہ 7 جون 2013 22:40

وفاقی وزراء کے محکموں کا اعلان، اسحاق ڈار خزانہ، نثار داخلہ کے وزیر ..
{#EVENT_IMAGE_1#}اسلام آباد (اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔7جون۔2013ء) وزیر اعظم نواز شریف کی 25 ارکان پر مشتمل مختصر کابینہ نے حلف اٹھا لیا ، موجودہ کابینہ میں 16 کو وفاقی وزراء جبکہ 9 کو وزرائے مملکت کا درجہ دیا گیا، تمام وزراء کے محکموں کا اعلان بھی کردیا گیا۔ وفاقی کابینہ میں شامل وزراء میں سینیٹر اسحاق ڈار وزیر خزانہ کے طور پر اپنی ذمہ داریاں ادا کریں گے، چوہدری نثار وزیر داخلہ، زاہد حامد قانون و انصاف، لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقادر بلوچ ریاست و سرحدی امور، شاہد خاقان عباسی وزیر پیٹرولیم و قدرتی وسائل، احسن اقبال منصوبہ بندی وترقیات، پرویز رشید وزارت اطلاعات و نشریات، رانا تنویر حسن وزیر برائے امورکشمیر اور گلگت بلتستان، خواجہ آصف وزارت پانی و بجلی ، خواجہ سعد رفیق وزیر ریلوے، سکندر حیات بوسان وفاقی وزیر برائے اوورسیز پاکستانی جبکہ کامران مائیکل قومی ہم آہنگی و اقلیتی امور کے وزیر ہوں گے جبکہ سردار یوسف مذہبی امور، غلام مرتضیٰ جتوئی انڈسٹریز، چوہدری برجیس طاہر پارلیمانی امور اور پیر صدر الدین راشدی وفاقی وزیر برائے فوڈ اینڈ سیکیورٹیز کا منصب سنبھال رہے ہیں۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ میاں محمد بلیغ الرحمان، عثما ن ابراہیم، انجینئر خرم دستگیر، شیخ آفتاب احمد، جام کمال، عبدالحکیم بلوچ، انوشہ رحمان، سائرہ افضل تارڑ اور پیر امین الحسنات شاہ کو وزرائے مملکت کادرجہ دیا گیا ہے۔ ان کے علاوہ وفاقی کابینہ میں 3 مشیر اور 2 معاون خصوصی کو بھی شامل کیا گیا ہے۔ مشیروں میں سرتاج عزیز قومی سلامتی اور خارجہ امور، امیر مقیم مشیر برائے مواصلات جبکہ کیپٹن ریٹائر ڈ شجاعت عظیم ہوا بازی کے مشیر بنائے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ طارق فاطمی اور ثناء اللہ زہری کو معاون خصوصی مقرر کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :