نواب وسان کے فرار میں معاونت، 3 پولیس اہلکار گرفتار

اتوار 9 جون 2013 12:06

خیرپور(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔9جون۔2013ء) پیپلز پارٹی کے ایم این اے نواب وسان کے فرار میں معاونت کرنے پر3 پولیس اہلکاروں کو گرفتار کر لیا گیا۔خیرپور سے منتخب رکن قومی اسمبلی نواب وسان پر انتخابات کے روز ایک شخص کے قتل اور 6 افراد کو زخمی کرنے کا الزام ہے۔

(جاری ہے)

انسداد دہشتگردی عدالت نے گزشتہ روز ضمانت مسترد کرکے انہیں گرفتار کرنے کا حکم دیا تھا جس پر نواب وسان احاطہ عدالت سے فرار ہوگئے ۔مقتول کے ورثاء نے الزام لگایا کہ پولیس نے نواب وسان کو فرار کرایا جس پر پولیس نے معاونت کرنے پر 3 اہلکاروں کو گرفتار کر لیا ہے۔ گرفتار ہونے والوں میں سی آئی اے انچارچ، ایس ایچ او اے سیکشن اور انویسٹی گیشن افسر شامل ہیں

متعلقہ عنوان :