خیرپور،نواب خان وسان کو فرارکرانے کا الزام ،3پولیس اہلکارگرفتار

اتوار 9 جون 2013 16:06

خیرپور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔9جون۔ 2013ء) پیپلزپارٹی کی رکن قومی اسمبلی نواب خان وسان کو عدالت سے فرارکرانے کے الزام میں 3 پولیس اہلکار گرفتارکرلیے گئے ۔

(جاری ہے)

اتوار کو پولیس کے مطابق گرفتار ہونے والوں میں انسپکٹرامین پٹھان،انسپکٹرغلام شبیر اور ایس ایچ او ذوالفقار قریشی شامل تھے ۔نواب خان وسان این اے215سے پیپلزپارٹی کے نومنتخب ایم این اے ہیں۔وہ مقدمہ قتل میں ضمانت منسوخ ہونے پرعدالت سے فرارہوئے تھے۔ایس ایس پی نعیم شیخ کے مطابق نواب خان وسان کی گرفتاری کیلیے پولیس ٹیم بھی کراچی روانہ کردی گئی ۔

متعلقہ عنوان :