ڈی آئی جی پولیس سکھر کانواب وسان کے عدالت سے فرار ہونے کا نوٹس ، ا یس ایس خیرپور پر برہمی کا اظہار ، نواب خان وسان کی گرفتار ی جلد عمل لائی جائے، ڈی آئی جی سکھر سلطان خواجہ ،ڈیوٹی میں غفلت برتنے پر تین پولیس افسران سمیت دو اہلکار گرفتار ،نواب وسان کی گرفتاری کیلئے پولیس ٹیم روانہ ،شہر میں ہڑتال کاسماں، کاروبار بند

اتوار 9 جون 2013 17:33

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔9جون۔ 2013ء) ڈی آئی جی پولیس سکھر ریجن سلطان خواجہ نے ا یس ایس خیرپور پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے رکن قومی اسمبلی نواب وسان کو فرار کرانے والے واقعہ کا نوٹس لے لیا، پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی نواب خان وسان کی گرفتار ی جلد عمل لائی جائے ڈی آئی جی سکھر سلطان خواجہ ،ڈیوٹی میں غفلت برتنے پر تین پولیس افسران سمیت دو اہلکار گرفتار ،نواب وسان کی گرفتاری کیلئے پولیس ٹیم روانہ ،شہر میں ہڑتال کاسماع کاروبار بند۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی این اے 215کے نواب خان وسان اور ان کے ساتھیوں کو پولیس کی مدد سے انسداد دہشت گردی کی عدالت کے احاطے سے فرارکرانے کے الزام میں ڈی آئی جی سکھر سلطان خواجہ نے واقعہ کا فوری نوٹس لیتے ہوئے ایس ایس پی خیرپور نعیم احمد شیخ پر برہمی کا اظہار کر تے ہوئے ایس ایس خیرپور کو 72گھنٹے کی مہلت دیتے ہوئے نواب خان وسان کو ساتھیوں سمیت گرفتار کر نے کے احکامات دے دیئے ہیں جس پر ایس ایس خیرپور نعیم شیخ نے واقعہ میں ملوث اور ڈیوٹی پر غفلت برتنے کے الزام میں تین سب انسپکٹر کو گرفتارکر افسران کو لاکپ کر کے ان پر غفلت برتنے کا مقدمہ بھی درج کر لیا ہیگرفتار ہونے والے پولیس افسران میں سی آئی اے انچارج ،شبیر جمالی ،انوسٹیگیشن انچارج امین پٹھان اور تھانہ ایس ایچ او اے سیکشن ذولفقار علی قریشی شامل ہیں ایس ایس پی خیرپور نعیم احمد شیخ نے بتایا کہ گرفتار افسرانگذشتہ روز نواب وسان کو فرار کروانے میں ملوث ہیں جس کی وجہ سے ان کو گرفتار کر کے ان پر ڈیوٹی میں غفلت بتنے کا مقدمہ بھی درج کیا ہے انہوں نے کہاکہ نواب اور ان کے ساتھیوں کو جلد گرفتار ی کے ایک پولیس ٹیم تشکیل دی ہے جو کراچی ،حیدرآباد ،سکھر اور دیگر علاقوں میں کاروائی کر کے نواب وسان اور ان کے دیگر ساتھیوں کو گرفتار کرکے ان کو عدالت میں پیش کیا جائے گا نواب وسان پر اور ان کے ساتھیوں پر عام انتخابات کے دن پولیس اسٹیشن کے باہر فائرنگ اور ایک نوجوان کے قتل کے واقعے کا مقدمہ درج ہیجبکہ دوسری جانب شہر میں ہٹرتال کا سلسلہ جاری ہے جس کی وجہ سے تمام کاروباری و تجارتی مراکز بند پڑے ہیں جبکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کیلئے پولیس و رینجرز کی بھاری نفری تعینات کی گئی ہے ۔

متعلقہ عنوان :