سکھر،فا ریسٹ ورکرز ایسوسی ایشن کامحکمہ جنگلا ت میں ہو نے والی بے قا عدگیوں کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

اتوار 9 جون 2013 17:33

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔9جون۔ 2013ء) فا ریسٹ ورکرز ایسوسی ایشن کی جا نب سے محکمہ جنگلا ت میں ہو نے والی بے قا عدگیوں کے خلاف سکھر پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا مظاہرین کی قیا دت محمود گھمرو، شمس کھوسوو دیگر نے کی اس مو قع پر مظاہرین نے بتا یا کہ ان سے پا نچ سال قبل ملازمین کے پلا ٹو ں کے نام پر کرو ڑوں رو پے وصول کر کے ہڑپ کر لیے گئے ہیں مگر اس وقت تک ہمیں پلا ٹ نہیں دیئے گئے ہیں انہوں نے کہا محکمہ جنگلات کے ملازمین کو افسران کے ان کے حقوق سے محروم کر رکھا ہے جس کی وجہ سے ملازمین احساس محرومی کا شکا ر ہیں انہون نے بتا یا کہ محکمے کے افسران کی بے قاعدگیوں اور زیا دتیاں حد سے بڑھ گئی ہیں محکمے میں ملا زمتوں میں سن کو ٹہ پر عمل نہیں کیا جا رہا ہے انہوں نے کہا کہ ہم نے محکمے میں ہو نے والی بے قا عدگیوں کے بارے میں تحقیقات کے لیے سابق حکو مت کے دور میں بھی احتجاج کیا مگر کسی نے تو جہ نہیں دی انہوں نے مطا لبہ کیا کہ محکمے میں ہو نے والی بے قاعدگیوں کی تحقیقات کر کے ذمہ دار افسران کے خلاف کا روائی کی جا ئے اور محکمے میں سن کوٹہ ،فوتی کو ٹہ پر عمل کیا جا ئے اور ملازمین کو تمام مراعات دی جا ئیں ۔

متعلقہ عنوان :