فیصل آباد ، بجلی کی لوڈشیڈنگ کیخلاف ہنگامہ آرائی ، آج بھی حالات کشیدہ

بدھ 12 جون 2013 11:48

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 12جون 2013ء) فیصل آباد میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کیخلاف گزشتہ روز ہنگامہ آرائی کے بعد آج بھی حالات کشیدہ ہیں ،مظاہرین کی تلاش میں گھروں میں گھسنے اور شہریوں پر تشدد کے الزام میں چار پولیس اہلکاروں کو معطل کردیاگیا ہے۔ فیصل آباد میں گزشتہ روز بجلی کی لوڈ شیڈنگ کیخلاف کھرڑلیانوالہ میں شہریوں نے سخت احتجاج کیا اور احتجاج کے دوران مشتعل شہریوں نے فیسکو دفتر میں توڑ پھوڑ کی اور سامان کو آگ لگاد ی۔

(جاری ہے)

مظاہرین نے پولیس کے لاٹھی چارج اور شیلنگ کا جواب پتھراوٴ سے دیا جس سے6 پولیس اہلکاروں سمیت 20 افراد زخمی ہوگئے۔صورتحال کے پیش نظر آج کسی ناخوشگوار واقعہ سے نمٹنے کیلئے کھرڑلیانوالہ میں پولیس کی بھاری نفری تعینات ہے اورڈی سی او فیصل آ باد نجم احمد شاہ مذاکرات کیلئے علاقے میں پہنچ گئے ہیں۔دوسری طرف وزیر اعلی پنجاب کی طرف سے مظاہرے کے دوران خواتین سے بدسلوکی اور تشدد کا نوٹس لیتے ہوئے 5 پولیس اہلکاروں کو معطل کرکے تحقیات شروع کردی گئی ہے۔