سکھر ، ہزاروں سرکا ری ملازمین کے سندھ ایمپلا ئیز کا رڈ نہ بن سکے ، کمیٹی کی جا نب سے بیک وقت تنخواہیں اٹھا نے کاا عتراض ، متا ثرہ ملازمین ہکا بکا

جمعرات 13 جون 2013 20:43

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔13جون۔ 2013ء) سکھر سمیت اندرون سندھ ہزاروں کی تعدادمیں سرکا ری ملازمین کے سندھ ایمپلا ئیز کا رڈ نہ بن سکے ، کمیٹی کی جا نب سے ان کے پرسنل نمبروں پر سکھر اور کراچی سے بیک وقت تنخوہیں اٹھا نے کا عتراض ، متا ثرہ ملازمین اعتراض سن کر ہکا بکا ہو گئے ، ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس افسران کیجانب سے ملازمین کا مسئلہ حل کر نے کے بجا ئے اس مزید الجھا دیا تفصیلات کے مطابق سندھ حکو مت کی جا نب سے اپنے ماتحت محکموں کے ملازمین کا ڈیٹا جمع کر نیاور دو دو ملازمتیں کر نے والے ملازمین کی حو صلہ شکنی کے لیے جنوری 2013 سے سندھ ایمپلائیز کا رڈکے اجراکا سلسلہ شروع کیا گیا تھاجو تا حال جا ری ہے مگر کئی ماہ گذر جا نے کے با وجود اس وقت تک سکھر سمیت اندرون سندھ ہزاروں کی تعداد میں سرکا ری ملازمین جن میں پو لیس ، تعلیم ، صحت ، پا پو لیشن و دیگر محکموں میں کام کر نے وا لکے افراد شامل ہیں اس وقت تک اس کا رڈ سے محروم ہیں اور کا رڈ بنا کر دینے وا لی ضلعی کمیٹیوں نے ان کے کا غذات پراعتراض لگا کر ان کے کا رڈ بنا نے سے انکا ر کر دیا ہے کمیٹیوں کی جا نب سے ان پر اعتراض لگا یا ہے کہ ان کو اکا ؤنٹنٹ جنرل سندھ کی جا نب سے تنخواہوں کی وصو لی کے لیے جو پرسنل نمبر دیئے گئے ہیں ان پر بیک وقت کراچی اور سکھر میں تنخواہیں رلیز ہو رہی ہیں کمیٹیوں کی جا نب سے اس اعتراض نے متا ثر ہو نے والے سر کا ری ملازمین کے قدموں تلے زمیں نکا ل دی ہے اور وہ پریشانی کا شکا رہیں کہ ان کے پرسنل نمبروں پر کو ن تنخواہ وصول کر رہا ہے اور کیوں وصول کر رہا ہے اس سلسلے میں تصیح کے لیے جب ملازمین نے اپنے اپنے متعلقہ ڈسٹرکٹ اکا ؤنٹس افسران سے را بطہ کیا تو انہوں نے ان کا یہ مسئلہ حل کر نے کے بجا ئے اسے مزید الجھا دیا ہے اور یہ کہہ کر ان کو واپس کر دیا ہے کہ یہ ان کی نہیں اکا ؤنٹنٹ جنرل سندھ کے دفتر سے غلطی ہو ئی ہے ایک ہی پرسنل نمبر دو افراد کو کیوں الاٹ کیا گیا ہے یہ غلطی ان کی اور نا درا کی ہے جسے درست کر نیکے لیے اسلام آباد سے ٹیم آئے گی اس صو رتحال پر متاثرہ سرکا ری ملازمین نے سخت تشویش کا اظہار کیا ہے

متعلقہ عنوان :