ایم کیو ایم سندھ حکومت میں شامل ہو رہی ہے،منظور وسان کا خواب

جمعرات 13 جون 2013 23:09

خیرپور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔13جون۔ 2013ء) پیپلز پارٹی کے نو منتخب رکن صوبائی اسمبلی منظور وسان نے ایک اور خواب دیکھا ہے کہ ایم کیو ایم سندھ حکومت میں شامل ہو رہی ہے، جمعرات کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ممتازبھٹو یا کوئی اور گورنر سندھ بنے، سندھ حکومت کو کوئی فرق نہیں پڑتا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ چشمہ جہلم لنک کنال میں سندھ کے حصے کا پانی ہے۔منظور وسان نے کہا کہ سندھ کے پانی سے پنجاب کی زمینیں سیراب کرنا نا انصافی ہے۔انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت نے سرکاری ملازمین کو ریلیف نہیں دیا تو عوام کو کیا ملے گا۔