فیصل آباد، الائیڈ ہسپتال میں خسرہ سے مزید 2 بچے جاں بحق، تعداد 71 ہوگئی

جمعہ 14 جون 2013 23:25

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔14جون۔ 2013ء) فیصل آباد میں الائیڈ ہسپتال میں خسرہ سے مزید 2 بچے جاں بحق ہوگئے جس کے بعد جاں بحق ہونے والے بچوں کی تعداد 71 ہوگئی۔فصیل آباد کے الائیڈہسپتال میں داخل 5 سالہ قیصر اور 9 ماہ کا صائم خسرہ کی وبا سے جاں بحق ہو گئے جس کے بعد شہر میں مرنے والے بچوں کی تعداد 71 ہو گئی ہے جبکہ زیادہ تر ہلاکتیں بھی الائیڈ ہسپتال میں ہو رہی ہیں۔

(جاری ہے)

ایک جانب خسرہ سے الائیڈ اسپتال میں بچے مر رہے ہیں تو دوسری جانب ہسپتال کے بچہ وارڈ کے ہیڈ پروفیسر ڈاکٹر اصغر بٹ بیرون ملک چھٹی پر چلے گئے ہیں۔10 جون کو پنجاب حکومت کی جانب سے سے جاری کردہ اعلامیے میں واضح طور پر کہا گیا تھا کہ کسی بھی ڈاکٹر کو بیرون ملک جانے کے لئے چھٹی نہیں ملے گی اور جس ڈاکٹر کو چھٹی ملی ہے وہ بھی منسوخ تصور کی جائے گی لیکن پھر بھی 11 جون کو ڈاکٹر اصغر بٹ کینیڈا چلے گئے، ذرائع کیمطابق انہوں نے 15جون تک کی چھٹی لی ہے جبکہ ان کے ٹکٹ پر واپسی کی تاریخ 26جون درج ہے۔

متعلقہ عنوان :