فیصل آباد ، نجی سکولوں کی رجسٹریشن کیلئے فوکل پرسن کی سطح پر بنائی گئی کمیٹیاں ختم کرکے نئی پالیسیاں تشکیل دینے کا فیصلہ

ہفتہ 15 جون 2013 20:17

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔15جون۔ 2013ء) محکمہ تعلیم نے نجی سکولوں کی رجسٹریشن کیلئے فوکل پرسن کی سطح پر بنائی گئی کمیٹیاں ختم کرکے نئی پالیسیاں تشکیل دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق محکمہ تعلیم نے ماضی میں سکولوں کی رجسٹریشن کے معاملات کو دیکھنے کیلئے ان کی رپورٹ تیار کرنے کیلئے ضلع بھر میں 23 فوکل پرسن کمیٹیاں تشکیل دیں، محکمہ تعلیم نے ان رجسٹریشن کمیٹیوں کی کارکردگی کو غیر تسلی بخش قرار دے کر انہیں ختم کر دیا ہے۔

اور ان کی جگہ10 نئی فوکل پرسن کمیٹیوں کے نمائندوں کا نئے سرے سے چناؤ کیا جائیگا۔ یہ کمیٹیاں نئے سکولوں کی رجسٹریشن کے حوالے سے فائلوں کی انسپکشن کرکے رپورٹ محکمہ تعلیم کو بھیجیں گی، جس کے بعد محکمہ تعلیم پرائیویٹ سکول کو رجسٹریشن نمبر الاٹ کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :