خیرپور،انسداد دہشت گردی کی عدالت نے پویس مقابلے میں پویس اہلکار کو شہید کرنے والے چار ملزمان کو 2مرتبہ عمر قید کی سزاسنادی

ہفتہ 15 جون 2013 20:18

خیرپور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔15جون۔ 2013ء) انسداد دہشت گردی کی عدالت نے پویس مقابلے میں ایک پویس اہلکار کو شہید کرنے والے مقدمہ میں عدالت نے چار ملزمان کو دو مرتبہ عمر قید کی سزاسنادی تفصیلات کے مطابق انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے تھانہ پریالو کی حدود میں ایک سال قبل پویس مقابلے کے دوران ایک پویس اہلکار غلام فرید سہتو کو شہید کرنے والے مقدمے میں جرم ثابت ہونے پر چار ملزمان عبداللہ عرف ابو پھلپوٹو،محمد نواز عرف باجو پھلپوٹو ،امیروجتوئی اور انور پھلپوٹو کو دومرتبہ عمرقید اور ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزا کا حکم سنایا ہے یادرہے کہ دو ملزمان عبداللہ عرف ابو پھلپوٹو،محمد نواز عرف باجو پھلپوٹو گرفتار ہیں جبکہ دو ملزمان امیروجتوئی اور انور پھلپوٹواب تک روپوش ہیں ۔

متعلقہ عنوان :