موجودہ بجٹ کو ناکام کہنے والے عنقریب اس کے دور رس نتائج ثمرات عوام تک منتقل ہوتے ہی سراہیں گے ،توانائی بحران پر قابو پانے کیلئے سولر پینل پر ڈیوٹی فری بہت بڑا اقدام ہے ،ممبر قومی اسمبلی چوہدری محمد عاصم نذیر کی مختلف چکوک میں کارکنان سے گفتگو

اتوار 16 جون 2013 20:49

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔16جون۔ 2013ء) فیصل آباد سے حلقہ این اے 77 سے (ن) لیگ کے منتخب رکن قومی اسمبلی چوہدری محمد عاصم نذیر نے کہا ہے کہ موجودہ بجٹ کو ناکام کہنے والے عنقریب اس کے دور رس نتائج ثمرات عوام تک منتقل ہوتے ہی سراہیں گے ،توانائی بحران پر قابو پانے کیلئے سولر پینل پر ڈیوٹی فری بہت بڑا اقدام ہے ۔ان خیالات کا اظہار حلقہ این اے 77 کے مختلف چکوک میں اپنی کامیابی پر لوگوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ ملک نازک دور سے گزر رہا ہے لیکن میاں محمد نواز شریف اپنی خداداد صلاحتیوں سے موجوں کا رخ بدل دیں گے اور عوامی توقعات پر پورا اتریں گے انہوں نے کہا کہ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافے کا اعلان خوش آئند ہے حلقہ این اے 77 میں وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے تعاون سے ترقیاتی منصوبوں کے جال بچھائیں گے تیسری مرتبہ ایم این اے منتخب کرنے پر عوام کا مجھ پر بڑا احسان ہے جو میں دن رات محنت اور جدوجہد سے عوام کی بے لوث خدمت کرکے نبھاؤں گا شرافت دیانت عاجزی ‘انکساری کا دامن کبھی نہیں چھوڑا ڈویلپمنٹ کی سیاست کا عمل جاری رکھا جائے گا انتقامی سیاست کا خاتمہ اولین ترجیح ہے محبت کا پیغام سب کیلئے ہے بعض نادیدہ قوتیں ملک میں بد امنی پھیلانے کے درپے ہے قائد اعظم ریذیڈینسی پر حملے نے ہر پاکستانی کے جذبات کو ٹھیس پہنچائی ہے اس کی پرزور مذمت کرتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :