سکھر، بارش سے مختلف علاقوں میں پا نی جمع،صفائی ستھرائی کے ناقص انتظامات نے نساسک کے دعووں کی قلعی کھول دی،شہر میں جاری ترقیاتی کاموں کیلئے لایا گیا لاکھوں روپے کا میٹریل تباہ ،شکایات کے باوجود مسائل حل نہ کرنے پر احتجاج

اتوار 16 جون 2013 20:50

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔16جون۔ 2013ء) سکھر اور گر دو نواح میں گذشتہ رات تیز ہواؤں کے ساتھ ہونی والی مو سلا دہارو ہلکی بارش کے باعث سکھر کے مختلف کاروباری علاقوں میں برساتی پا نی جمع،صفائی ستھرائی کے ناقص انتظامات نے نساسک کے دعووں کی قلعی کھول دی، شہر میں جاری ترقیاتی کاموں کیلئے لایا گیا لاکھوں روپے کا میٹریل تباہ ،شکایات کے باوجود مسائل حل نہ کرنے پر احتجاج کا دائرہ اختیار کیا جائیگا ، انجمن تاجران نشتر روڈ ۔

(جاری ہے)

، تفصیلات کے مطابق سکھرشہراور اس کے گرد نواح کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ ہفتہ کی رات گئے سے صبح تک جا ری رہنے والی بارش نے سکھر انتظامیہ کی جانب سے صفا ئی و نکاسی آب کے بہتر نظام کے دعووں کی قلعی کھول دی ہے شہر کے مختلف کاروباری و تجارتی مراکزنشتر روڈ،گھنٹہ گھر ، شاہی بازار، فرئیر روڈ ، ت ، ایوب گیٹ ، قریشی روڈ ، پرانہ سکھر سمیت کئی رہائشی علاقوں میں بھی بارش کا پانی جمع ہو گیا ہے جس کی وجہ سے لو گوں کو آمدورفت میں سخت پریشانی کا سامنا کر نا پڑاجبکہ گندگی کے ڈھیروں نے نساسک انتظامیہ کی جانب سے کئے جانے والے دعوے اور وعدوں کی قلعی کھول دی ہے دوسری جانب نساسک کی جانب سے ڈرینج سسٹم کی لائن بچھانے کیلئے شہر کے مختلف علاقوں نشتر روڈ ودیگر علاقوں میں کی جانے والی کھدائی میں لائن ڈالنے سے قبل ہی پانی بھرگیا ہے جس کی وجہ سے تاجروں اور شہریوں کو شدید پریشانی کا سامنا رہا انجمن تاجران نشتر روڈ کے صدر عامر فاروقی ، و دیگر کا کہنا ہے کہ نشتر روڈ پر جاری ترقیاتی کام میں سست روی اختیار کرنے اور تاجروں کو درپیش مسائل کی شکایات کے باوجود انتطامیہ کی جانب سے اس سلسلے میں کوئی اقدام نہیں کئے گئے نساسک انتظامیہ اورضلعی انتظامیہ نے شہریوں سمیت تاجروں کو یقین دہانی کرائی تھی کے ممکنہ بارش سمیت سیلاب سے بچاؤ کے سلسلے میں موئثر اقدام کئے گئے ہیں لیکنشہر میں گذشتہ رات ہونی والی ایک روزہ بارش نے انتظامیہ سمیت نساسک کے تمام دعوے اور وعدوں کی قلعی کھول دی ہے تاجر رہنماؤں سمیت شہریوں نے اعلیٰ حکام سمیت چیف جسٹس آف پاکستان سے مطالبہ کیا ہے شہر کو گندگی اور کھنڈر میں تبدیل کرنے والے نااہل افسران کے خلاف فوری کاروائی کرتے ہوئے شہر میں جاری ترقیاتی کاموں کا جلد مکمل کرایا جائے بصورت دیگر نشتر روڈ کو کھنڈر بنانے والوں کے خلاف تاجر برادری بھرپور احتجاج کریگی ۔

متعلقہ عنوان :