ٓٓٓآل پاکستان کلرک ایسوسی ایشن سکھر کے کارکنوں کا تنخواہوں میں اضافہ نہ کئے جانے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

پیر 17 جون 2013 20:47

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔17جون۔ 2013ء) آل پاکستان کلرک ایسوسی ایشن سکھر کی جانب سے تنخواہوں میں اضافہ نہ کرنے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا حالیہ بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں خاطر خواہ اضافہ نہ کرنے کے خلاف سکھر پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، مظاہرین کا کہنا تھا کہ حالیہ وفاقی بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں محض دس فیصد اضافہ ملازمین کا معاشی قتل کیا جا رہا ہے، کیونکہ جس تناسب سے مہنگائی میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے اسی تناسب سے تنخواہوں میں اضافہ نہیں ہوتا جس کے باعث سرکاری ملازمین کا گذر بسر مشکل ہو چکا ہے۔

(جاری ہے)

ملازمین نے حالیہ بجٹ کو مسترد کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ ملازمین کی تنخواہوں میں سو فیصد اضافہ کر کے نیا بجٹ دیا جائے تا کہ سرکاری ملازمین اپنے بچوں کی کفالت کر سکیں۔

متعلقہ عنوان :