سکھر، بلانمبر موٹر سائیکل سوار وں کاسٹریٹ کرائم کی واردات میں ملوث ہونے کا انکشاف،انتظامیہ خاموش،شہریوں کا بلانمبر موٹر سائیکل سواروں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ

منگل 18 جون 2013 20:38

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔18جون۔ 2013ء)سکھر میں بلانمبری موٹر سائیکل آزادی سے گھومنے لگے ،انتظامیہ خاموش ،بلانمبری موٹر سائیکل سوار نوجونواں کا متعدد سٹریٹ کرائم کی واردات میں ملوث ہونے کا انکشاف،شہریوں کا بلانمبر ی موٹر سائیکل سواروں کے خلاف کارروائی کرنے کا مطالبہ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سکھر شہر اور گرعد و نواح میں بڑی تعداد میں بغیر رجسٹریشن موٹر سائیکل کی بھر مار ہے جبکہ سندھ حکومت بلانمبری موٹر سائیکلوں کے خلاف کارروائی کرنے میں سست روی کا شکار ہے ۔

سٹریٹ کرائم کی زیادہ تر وارداتوں میں بھی یہی بلانمبری موٹرسائیکلوں کا استعمال کیا جاتا ہے ۔دوسری طرف غیر رجسٹرڈ موٹر سائیکلوں کی بھر مار کی وجہ سے ضلعی انتظامیہ کو سالانہ لاکھوں روپے کا نقصان برداشت کرنا پڑ رہا ہے ۔شہریوں نے چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ اور صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ بغیر رجسٹریشن موٹر سائیکلوں کے خلاف کریک ڈاوٴن کیا جائے اور بلانمبری موٹر سائیکل سواروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے ۔