دوسری دنیا ہم پر ڈرون حملے کر رہی ہے ،ہم اپنے ہی مجرموں کو ملک کا پسندیدہ شہری قرار دینے میں لگے ہیں، ہا ئی کو رٹ میں کرپشن نہیں، با رکو نسل کے کچھ عنا صر عدلیہ کو بدنام کر نے کی مذموم سازش کر رہے ہیں ، عدلیہ ان کی کرپشن کی راہ میں حا ئل ہے، وہ نہیں چا ہتے کہ عدالتوں سے کرپشن ختم ہو،وہ عدلیہ کو بدنام کر کے اس میں دو با رہ کرپشن کا با زار گرم کرنا چاہتے ہیں،سندھ ہا ئی کو رٹ کے چیف جسٹس مشیر عالم کی سکھر سینٹرل جیل ون کے دورے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو

منگل 18 جون 2013 22:21

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔18جون۔ 2013ء) سندھ ہا ئی کو رٹ کے چیف جسٹس مشیر عالم نے کہا ہے کہ دوسری دنیا ہم پر ڈرون حملے کر رہی ہے ،ہم اپنے ہی مجرموں کو ملک کا پسندیدہ شہری قرار دینے میں لگے ہیں، دعویٰ کرتا ہوں کہ ہا ئی کو رٹ میں کرپشن نہیں، با رکو نسل کے کچھ عنا صر عدلیہ کو بدنام کر نے کی مذموم سازش کر رہے ہیں ، عدلیہ ان کی کرپشن کی راہ میں حا ئل ہے اور وہ نہیں چا ہتے کہ عدالتوں سے کرپشن ختم ہووہ عدلیہ کو بدنام کر کے اس میں دو با رہ کرپشن کا با زار گرم کرنا چاہتے ہیں۔

وہ منگل کوسکھر سینٹرل جیل ون کے دورے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کررہے تھے ۔ چیف جسٹس سندھ ہا ئی کو رٹ سزازئے مو ت کے قیدیوں کی سزا پر عملدرآمد نہ ہو نے کے با رے میں پو چھے گئے سوال کے جواب میں کہاکہ اس با رے میں عدلیہ با ربا ر حکو مت کی تو جہ دلا چکی ہے مگر حکو مت معروضی حا لات نہیں دیکھتی وہ دوسرے عوامل پر بیرونی طا قتوں کی وجہ سے عمل نہیں کر تی دوسری دنیا ہم پر ڈرون حملے کرتی ہے مگر ہم ہیں کہ مجرموں کوپسندیدہ شہری قرار دیتے ہیں یہ عمل کسی طور قابل ستا ئش نہیں ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پرا نے کیسز کو ختم کر نے کے لیے اگست سے ریگیو لر بنچ کام کرے گی جو پرانے کیسوں کو اولیت دے کر ان کو فو قیت دے کر ختم کرے گی۔ انہوں نے وکلاء کے آئے دنوں با ئیکا ٹ کے حوا لے سے پو چھے گئے سوال کے جواب میں کہا کہ اس با رے میں عدلیہ اکیلے کچھ نہیں کر سکتی کیو نکہ جب تک وکلا ء اپنے کیسوں کے فیصلے کرانے میں یکسو نہیں ہو نگے اور ملک و قوم کے مفاد کو جب تک اپنے مفادات پر فو قیت نہیں دیں گے اس وقت تل یہ مسائل رہیں گے۔

انہوں نے کہاکہ ہم جیلوں کو جیل نہیں رفاحی ادارے بنا نا چا ہتے ہیں اس حوا لے سے ہمارے جسٹس سجا د علی شاہ کام کر رہے ہیں اور جو ڈیشل آرڈرز بھی ہو رہے ہیں مگر حکو مت فنڈزبہت مشکل سے ریلیز کر تی ہے اب جیلوں میں ایمنار کے فنڈز نہیں رکھے گئے ہیں جو ضروری ہیں اور اہم حکو مت کی توجہ اس جانب دلا ئیں گے کیو نکہ قیدی بھی انسان ہیں اور ہم ان کی فلاح و بہبود کے لیے کام کرنا چاہتے ہیں اس مو قع پر سکھر کے سیشن جج سلیم جا ن خان بھی ان کے ہمراہ تھے قبل ازیں چیف جسٹس نے جیل کا دورہ کیا ۔