چیف جسٹس سندھ ہا ئی کو رٹ کے سکھر جیل کے دورے کے موقع پر جیل انتظا میہ کی صحا فیوں سے تلخ کلامی ہا تھا پا ئی، میڈیا کو کوریج سے روک دیا ، صحا فیوں کے احتجاج پر چیف جسٹس کا نو ٹس ، سیشن جج اور ہا ئی کو رٹ کے رجسٹرار کو تحقیقات کا حکم

منگل 18 جون 2013 22:21

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔18جون۔ 2013ء) چیف جسٹس سندھ ہا ئی کو رٹ کے سکھر جیل کے دورے کے موقع پر جیل انتظا میہ کی صحا فیوں کے ساتھ تلخ کلامی ہا تھا پا ئی ، میڈیا کو کوریج سے روک دیا ، صحا فیوں کی جا نب سے احتجاج پر چیف جسٹس نے نو ٹس لے لیا، سیشن جج اور ہا ئی کو رٹ کے رجسٹرار کو تحقیقات کا حکم ۔

(جاری ہے)

تفصیلا ت کے مطابق سندھ ہا ئی کو رٹ کے چیف جسٹس جسٹس مشیر عالم نے منگل کے روز سکھر کے سینٹرل جیل ون کا دورہ کیا ان کے دورے کے دوران وہاں پو مو جو دسکھر کے صحا فیوں اور کیمرا مینوں کو جیل کے افسران اور اہلکا روں نے کوریج کر نے سے روکنے کی کو شش کی جس پر جیل کے افسران اور اہلکا روں میں تلخ کلا می ہو ئی اور نو بت ہا تھا پا ئی تک پہنچ گئی جیل اہلکا روں نے صحا فیوں اور کیمرا مینوں کے دھکے دیئے اور کو ریج کر نے سے رو کتے ہو ئے ان کو گیٹ سے با ہر نکال دیا جس پر صحا فیوں نے چیف جسٹس کے سامنے ان کے دورہ مکمل کر نے کے بعد واپسی پر احتجاج کیا جس پر چیف جسٹس نے وہاں پر مو جود سکھر کے سیشن جج سلیم جان خان اور سندھ ہا ئی کو رٹ کے رجسٹرارکو واقعہ کی تحقیقات کر نے کا حکم دیا اور صحا فیوں کو یقین دلا یا کہ ان کے ساتھ اگر کو ئی زیا دتی ہو ئی ہے تو اس کاازالہ ہو گا اور ذمہ داروں کے خلاف ایکشن ہو گا ۔