مردان ،شیرگڑھ میں نماز جنازہ کی ادائیگی کے دوران خودکش حملہ ، تحریک انصاف کے رکن اسمبلی عمران خان مہمند سمیت 30 افراد جاں بحق،جے یو آئی (ف) کے مولانا قاسم سمیت60 زخمی ،ز خمی ہسپتال منتقل،متعددکی حالت تشویشناک ،ہلاکتوں میں اضافے کاخدشہ،دھماکے کے بعد علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا،خیبر پختونخواہ میں دو ہفتہ کے اندر دہشتگردی کے واقعہ میں تحریک انصاف کے دوسرے رکن اسمبلی جاں بحق،صدر ووزیر اعظم ، عمران خان ، سید منور حسن سمیت دیگر سیاسی وسماجی رہنماوٴں کی دھماکے کی مذمت ۔ اپ ڈیٹ
منگل 18 جون 2013 23:37
(جاری ہے)
نماز جنازہ میں خیبر پختونخوا اسمبلی کے رکن عمران مہمند بھی شریک تھے۔ دھماکے کے نتیجے میں 5 افراد موقع پر ہی جاں بحق جبکہ عمران مہمند سمیت80 سے زائد زخمی ہوگئے۔
لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت لاشوں اور زخمیوں کوہسپتال منتقل کیا جہاں عمران مہمند سمیت مزید 25 افراد دم توڑ گئے۔ہسپتال انتظامیہ نے کہا ہے کہ کئی زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے جس کے باعث ہلاکتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ہے اس کے علاوہ پشاور کے ہسپتالوں میں بھی ایمرجنسی نافذ کردی گئی۔ دوسری جانب واقعے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔صوبائی وزیر اطلاعات شوکت یوسف زئی کے مطابق گزشتہ روز مردان میں قتل کئے جانے والے حاجی عبداللہ نامی ایک شخص کی نماز جنازہ ادا کی جارہی تھی کہ خود کش بمبار نے اپنے آپ کو بارودی مواد سے اڑا دیا، نماز جنازہ میں خیبر پختونخوا اسمبلی کے رکن عمران مہمند بھی شریک تھے۔ دھماکے کے نتیجے میں 30افراد جاں بحق جبکہ 60 سے زائد زخمی ہوگئے۔ جاں بحق افراد میں عمران مہمند بھی شامل ہیں۔ لاشوں اور زخمیوں کو مردان میڈیکل کمپلیکس منتقل کردیا گیا ہے جبکہ پشاور کے ہسپتالوں میں بھی ایمرجنسی نافذ کردی گئی ۔ایس پی انویسٹی گیشن نے کہاکہ واقعے کی تحقیقات کے شواہد اکٹھے کرلئے گئے اس کے علاوہ خودکش حملہ آور کے اعضا بھی مل گئے ہیں جنہیں دیکھ معلوم ہوتا ہے کہ خودکش بمبار مقامی نہیں بلکہ ازبک تھا۔واضح رہے کہ عمران مہمند کو شدت پسندوں کی جانب سے شدید خطرات لاحق تھے، انتخابات کے موقع پر ان کے الیکشن آفس پر بھی دہشتگردی ہوئی تھی ، رکن اسمبلی منتخب ہونے کے بعد ان کی سیکیورٹی کے لئے سرکاری طور پر دو پولیس اہلکار فراہم کئے تھے اس کے علاوہ انہوں نے نجی گارڈز کی خدمات بھی حاصل کی تھیں۔صدرآصف زرداری ،وزیر اعظم نوازشریف ،تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان ،جماعت اسلامی کے امیر سید منور حسن سمیت دیگر سیاسی وسماجی رہنماوٴں نے دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے ہلاکتوں پر افسوس کااظہار کیا ۔خیبر پختونخواہ میں دو ہفتہ کے اندر دہشتگردی کے واقعہ میں تحریک انصاف کے دوسرے رکن اسمبلی جاں بحق ہوئے ۔ اس سے قبل 4 جون کو ہنگو میں تحریک انصاف میں آزاد حیثیت سے جیت کر شامل ہونے والے فرید خان کو بھی دہشتگردوں نے فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا تھا ۔ عمران خان مہمند بھی مردان سے آزاد حیثیت سے جیت کر تحریک انصاف میں شامل ہوئے تھے۔مزید اہم خبریں
-
بشریٰ بی بی مکمل فٹ قرار، طبی رپورٹ اعلیٰ حکام کو ارسال
-
پاکستان کو 1.1 ارب ڈالرقسط کی منظوری کیلئے آئی ایم ایف بورڈ اجلاس 29 اپریل کو ہوگا
-
جون تک زرمبادلہ کے ذخائر9 سے 10 ارب ڈالرتک پہنچ جائیں گے، محمد اورنگزیب
-
وزیرِاعظم محمد شہبازشریف کا چیف کمشنر ان لینڈ ریونیو اسلام آباد اور متعلقہ افسران معطل کر کے انکوائری کا حکم
-
وفاقی وزیر سینیٹر اعظم نذیر تارڑ اور اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان سے پاکستان ٹیکس بار ایسوسی ایشن کے صدر اور سیکرٹری کی ملاقات
-
بھارت کے انتخابات میں ڈیپ فیک کا بڑھتا خطرہ
-
ازبکستان، پاکستان اور سعودی عرب کے مابین شراکت داری کا اہم معاہدہ
-
ملک میں سونا ہزاروں روپے سستا ہوگیا
-
ایرانی صدر کی مزار اقبالؒ پر حاضری ، فاتحہ خوانی کی ،پھولوں کی چادر چڑھائی
-
ایرانی صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان کے دوسرے مرحلے میں لاہور پہنچ گئے ، دفتر خارجہ
-
بجلی کی اوور بلنگ پر ایف آئی اے اور لیسکو نے معاملات طے کرلیے
-
جب تک ظلم سہتے رہیں گے ظلم جاری رہے گا،علیمہ خان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.