چیمپئنز ٹرافی : بھارت فائنل میں پہنچ گیا، سری لنکا کو سیمی فائنل میں شکست

جمعرات 20 جون 2013 22:54

چیمپئنز ٹرافی : بھارت فائنل میں پہنچ گیا، سری لنکا کو سیمی فائنل میں ..
{#EVENT_IMAGE_1#}کارڈف (اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔20جون۔2013ء) بھارت آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں پہنچ گیا، دوسرے سیمی فائنل میں سری لنکا کو 8 وکٹ سے شکست کا سامنا کرنا پڑا، فائنل میں بھارت کا مقابلہ میزبان انگلینڈ سے ہوگا۔ صوفیہ گارڈنز کارڈف میں کھیلے جانے والے میچ میں بھارت نے 182 رنز کا ہدف 2 وکٹوں کے نقصان پر 35 ویں اوور کی آخری گیند پر حاصل کرلیا۔

(جاری ہے)

بھارت کی جانب سے روہت شرما اور شکھر دھون نے اننگز کا آغاز کیا اور 77 رنز کی ابتدائی شراکت فراہم کی، شکھر دھون 68 اور روہت شرما 33 رنز بنا کر آوٴٹ ہوگئے۔ ویرات کوہلی 58 رنز بنا کر ناٹ آوٴٹ رہے۔ سری لنکا کی جانب سے انجیلو میتھیوز اور مینڈس نے ایک ایک وکٹ لی ۔ ٹورنامنٹ کا فائنل میزبان انگلینڈ اور بھارت کے درمیان 23 جون کو برمنگھم میں کھیلا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :