میرے بھائی کے اغوا کا سوموٹو ایکشن نہیں لیا گیا، موسیٰ گیلانی کاشکوہ

اتوار 23 جون 2013 11:28

میرے بھائی کے اغوا کا سوموٹو ایکشن نہیں لیا گیا، موسیٰ گیلانی کاشکوہ
{#EVENT_IMAGE_1#}راولپنڈی(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔23جون۔2013ء) پیپلزپارٹی کے سابق رکن قومی اسمبلی علی موسیٰ گیلانی نے کہاہے کہ ان کے اغواہونے والے بھائی علی حیدرگیلانی کے بارے میں ابھی تک کوئی سراغ نہیں ملا۔ملتان پولیس ابھی تک صرف شہادتیں جمع کر رہی ہے، وزیراعظم نوازشریف یا وزیرداخلہ چوہدری نثار سمیت کسی حکومتی عہدیدار نے رابطہ نہیں کیا۔

(جاری ہے)

ہفتے کو ایفیڈرین کیس میں عدالت میں پیشی کے بعدنجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے علی موسیٰ گیلانی نے کہاکہ میرے بھائی کے اغوا کے بارے میں ابھی تک سوموٹوایکشن بھی نہیں لیاگیا اور مسنگ پرسن(لاپتاافراد) کیس میں بھی انھیں شامل نہیں کیاگیا۔ کیا میرابھائی ابھی تک اس زمرے میں نہیں آتا؟ انھوں نے استدعاکی کہ ان کے بھائی کی جلد بازیابی و رہائی کے لیے خصوصی دعاکی جائے۔

متعلقہ عنوان :