خسرہ کی وبا بے قابو،فیصل آباد میں مزید دو مائوں کی گود اجڑ گئی

ہفتہ 29 جون 2013 15:19

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 29جون 2013ء)فیصل آبادمیں خسرہ کی وبا کنٹرول ہونے کا نام ہی نہیں لے رہی اور ہلاکتوں میں اضافہ ہو تا جا رہا ہے آج بھی دو ماوں کی گوڈ اجڑ گئی ،خسرہ سے مرنے والوں کی تعداد 35 ہو گئی ہے۔

(جاری ہے)

شہر کے دو بڑے سرکاری ہسپتال آلائیڈ اور سول ہسپتال میں اس وقت بھی پچاس سے زائد بچے داخل ہیں اور پچھلے 12 روز میں ہلاکتوں کی تعداد کی 10 ہو گئی ہے جو ایک تشویش ناک بات ہے،روزانہ ان ہسپتالوں میں دس خسرہ سے متاثرہ بچے لائے جا رہے ہیں اور آج بھی دو معصوم پھول مرجھا گئے۔

مرنے والوںمیں 8 سالہ دانش اور 6 سالہ علیشا شامل ہیں۔شہر بھر میں خسرہ سے مرنے والے بچوں کی تعداد 35 ہو گئی ہے جبکہ دوسری جانب ضلعی انتظامیہ نے گھر گھر جا کر بچوں کو خسرے سے بچاو کے ٹیکے لگانے کی مہم کا آغاز کر رکھا ہے لیکن اسکے باوجود بھی کمی نہیں آ رہی ہے۔