فیصل آباد،مشکوک شخص کی فائرنگ سے پولیس اہلکار جاں بحق،ملزم فرار

پیر 1 جولائی 2013 12:10

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔آئی این پی۔ 1جولائی 2013ء ) فیصل آباد میں ناکے پر روکے جانے والے مشکوک شخص کی فائرنگ سے ایک پولیس اہلکارجاں بحق اور ملزم فرار ہوگیا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق جڑانوالہ روڑ پر تھانہ پیپلز کالونی کے قریب ایک ناکے پر پولیس اہلکار موجودتھے جنہوں نے ایک موٹر سائیکل سوار کو مشکوک سمجھ کر روکا توا س نے فائرنگ کر دی جس کی زد میں آکر ایک پولیس اہلکار عرفان علی شدید زخمی ہو گیا جسے فوری طور پرہسپتال پہنچایا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہو سکا جبکہ ملزم فائرنگ کے بعد فرار ہو جانے میں کامیاب ہو گیا۔جا ں بحق ہونے والے پولیس اہلکار کی لاش کوپوسٹ مارٹم کے لیے الائیڈہسپتال منتقل کر دی گی جبکہ ملزم کی گرفتاری کے لیے شہر کی ناکہ بندی کر دی گی۔

متعلقہ عنوان :