شائقین اور مخیر حضرات کرکٹ اکیڈمی کی تکمیل میں مدد کریں، سعید اجمل

پیر 1 جولائی 2013 12:15

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔آئی این پی۔ 1جولائی 2013ء) پاکستان کرکٹ ٹیم کے آف سپنرسعید اجمل نے حکومت، شائقین کرکٹ اور مخیر حضرات سے اپیل کی ہے کہ وہ آگے آئیں اورفیصل آباد میں سعیداجمل اکیڈمی کے منصوبے کی تکمیل میں ان کی مدد کریں۔ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ اس اکیڈمی کی خصوصیت یہ ہے کہ اس میں کرکٹ سکھانے کے ساتھ ساتھ کھلاڑیوں کو مفت تعلیم بھی دی جائے گی۔

اگر کوئی نوجوان اچھا کھلاڑی نہ بن سکا تو اچھا انسان ضرور بن سکے۔

(جاری ہے)

سعید اجمل نے کہا کہ میں نے ذاتی جیب سے ایک کروڑ روپے لگانے کا اعلان کیا تھا۔ اب ایک کروڑ روپے لگا چکا ہوں اور مزید ایک کروڑ روپے اپنی طرف سے لگاوٴں گا۔ لیکن یہ جدید منصوبہ مکمل کرنے کیلئے دیگر لوگوں کو بھی آگے آناہوگا۔ میری کوشش ہے کہ حکومت پاکستان،پاکستان اور بیرون ملک رہنے والے شائقین کرکٹ اور مخیر حضرات آگے آکر اس منصوبے کو مکمل کرائیں۔اس سے قبل بہت سارے لوگوں نے وعدے ضرور کئے لیکن مجھے امداد نہ مل سکی۔ میں یقین دلاتا ہوں کہ یہ اکیڈمی تاریخ سازاہمیت کی حامل ہوگی۔

متعلقہ عنوان :