گھوٹکی کے قریب علامہ اقبال ایکسپریس کا انجن فیل، مسافروں کو پریشانی کاسامنا

بدھ 3 جولائی 2013 13:36

گھوٹکی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔آئی این پی۔ 3جولائی 2013ء ) گھوٹکی کے قریب میرپور ماتھیلو اور ڈہرکی کے درمیان لاہور سے کراچی جانے والی علامہ اقبال ایکسپریس ٹرین کا انجن فیل ہوگیا۔

(جاری ہے)

ریلوے ذرائع کے مطابق لاہور سے کراچی جانے والی علامہ اقبال ایکسپریس ٹرین کا میرپور ماتھیلو اور ڈہرکی کے درمیان انجن فیل ہوگیا جس کے باعث گرمی اور حبس میں مسافر پریشان تھے جبکہ ڈاو ن ٹریک پر ٹرینوں کی آمدروفت معطل ہوگئی ہے جس کی وجہ سے پنجاب سے کراچی جانے والی تیز گام کو صادق آباد کے قریب ولہار اسٹیشن جبکہ ملت ایکسپریس کو ڈہرکی اور بزنس کلاس کو ریتی ریلوے اسٹیشن پر روک لیا گیا ہے۔ ریلوے ذرائع کے مطابق علامہ اقبال کے لئے متبادل انجن طلب کیا گیا ہے،جس سے ڈاو ن ٹریک معطل ہوگیا ہے۔

متعلقہ عنوان :