فیصل آباد :لوڈشیڈنگ کے خلاف مزدوروں کا احتجاج ،یقین دھانی پر منتشر

بدھ 3 جولائی 2013 23:02

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔3جولائی۔2013ء) فیصل آباد میں لوڈشیڈنگ کے خلاف مظاہرہ کرنے والوں کے ڈی سی او فیصل آباد سے مذاکرات ہوئے،جس کے بعد مظاہرین نے مطالبات پنجاب حکومت تک پہنچانے کی یقین دہانی کروانے پر احتجاج ختم کر دیا ۔

(جاری ہے)

فیصل آباد میں مزدور تاجر انڈسٹری اتحاد کی جانب سے ان پاور لومز مزدروں نے لوڈشیڈنگ کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے شہر کے مختلف علاقوں سے ریلی نکالی،بعد ازاں مزدوروں نے جڑانوالہ روڑ پر عبداللہ پور پر ایک کیمپ لگایا۔

جہاں مزدروں نے دھرنا دیا اس موقعہ پر مزدروں نے کڑی دھوپ میں سڑک پر کان پکڑ کر اور کفن پہن کر بھی احتجاج کیا ، احتجاج کے باعث ڈی سی او فیصل آباد نے موقعہ پر پہنچ کر مذاکرات کیے اور اُ ن کے مطالبات صوبائی حکومت تک پہنچانے کا اعلان کیا جس پر مزدوروں نے احتجاج ختم کر دیا ۔