گھوٹکی ،پولیس کا زمیندار کی نجی جیل پر چھاپہ، 16ہاریوں کو بازیاب کرالیاگیا

جمعرات 4 جولائی 2013 15:56

گھوٹکی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔آئی این پی۔ 4جولائی 2013ء ) پولیس نے زمیندار کی نجی جیل میں چھاپہ مار کر 16ہاریوں کو بازیاب کرالیا ۔ جمعرات کو پولیس ذرائع کے مطابق گھوٹکی کے گاؤں اسماعیل میں پولیس نے اطلاع ملنے پر زمیندار کی نجی جیل پر چھاپہ مارا ۔

(جاری ہے)

پولیس نے نجی جیل سے 16 ہاریوں کو بازیاب کروا کر زمیندار کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ۔ زمیندار کی نجی جیل میں قید ہاریوں کو جبری مشقت پر مجبور کیا جاتا تھا ۔ (عمر)

متعلقہ عنوان :