سکھر،لیاری میں سندھی اور بلو چوں کے قتل کے خلاف جیئے سندھ محاذ کا احتجاجی مظاہرہ

اتوار 7 جولائی 2013 20:37

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔7جولائی۔ 2013ء) لیاری کراچی میں سندھی اور بلو چوں کے قتل کے خلاف جیئے سندھ محاذ کی جا نب سے سکھر پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس کی قیا دت کا مریڈ امام الدین محمدانی ، ثنا ء اللہ مہر ، صفدر میرانی و دیگر نے کی اس مو قع پر مظارہین نے سخت نعرے با زی کی رہنما ؤں نے اس مو قع پر خطاب کرتے ہو ئے کہا کہ کراچی میں گذشتہ پا نچ سالوں سے سندھی اور بلو چوں کے خون کے ساتھ ہو لی کھیلی جا رہی ہیاور ایک بار پھر ان کا قتل عام کر نے کی کو شیں کی جا رہی ہیں ہم حکو مت کو بتا دینا چا ہتے ہیں کہ وہ کراچی میں سندھی اور بلو چوں کا قتل عام بند کر ائے بصورت دیگر احتجاج کا دائرہ وسیع کر دیا جا ئے گا انہوں نے اس مو قع پر چیف جسٹس آف پا کستان ، انسانی حقوق کی تنظیموں سے بھی اپیل کی کہ وہ کراچی میں سندھی اور بلو چوں کے ہو نے والے قتل عام کا نو ٹس لیں اور اسے بند کرائیں