Live Updates

فوزیہ قصوری کی پارٹی میں واپسی، عمران خان کی سینئر مشیر مقرر

پیر 8 جولائی 2013 23:00

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔8جولائی۔2013ء) فوزیہ قصوری تحریک انصاف میں واپس آ گئیں۔ پارٹی کے چئیرمین کا سینئر مشیر مقرر کر دیا گیا ہے۔ فوزیہ قصوری کا کہنا ہے کہ وہ اپنا مقدمہ لڑنے تحریک انصاف میں آئی ہیں۔پارٹی ورکرز کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے فوزیہ قصوری نے کہا کہ تحریک انصاف سے دور نہیں رہ سکتی اس لیے دوسری جماعتوں میں شمولیت کی پیشکش مسترد کر دی۔

(جاری ہے)

عمران خان نے پارٹی میں احتساب کی یقین دھانی کرائی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اب وہ پارلیمنٹ سے باہر رہ کر تحریک انصاف کو متحد، منظم اور مضبوط بنائیں گی۔ فوزیہ قصوری نے تارکین وطن کی جانب سے بجھوائے گئے پارٹی فنڈ کا آڈٹ کرانے کا بھی اعلان کیا۔ اس سے قبل فوزیہ قصوری پارٹی کے مرکزی سیکریٹَریٹ پہنچیں تو پارٹی کارکنوں نے بھر پور استقبال کیا اور ان پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات