ملک میں رمضان کی رحمتوں اوربرکتوں کا آغاز

بدھ 10 جولائی 2013 21:07

ملک میں رمضان کی رحمتوں اوربرکتوں کا آغاز
{#EVENT_IMAGE_1#}لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10جولائی۔2013ء) ملک بھرمیں رمضان کی رحمتوں اور برکتوں کا آغاز ہو گیا ہے۔ رمضان المبارک کے چاند پر ملک بھر میں اتفاق ہونے پر لوگوں نے خوشی کا اظہار کیا ہے۔ملک بھر میں برکتوں اور رحمتوں کے مہینے رمضان کا آغاز ایک ساتھ ہو گیا ۔

(جاری ہے)

مساجد اور گھروں میں رمضان کا روایتی جوش وخروش بھی دیکھنے کو مل رہا ہے۔ سحری کی تیاری کے لیے بازاروں میں خریداروں کا رش بڑھ گیا ہے۔ رمضان کا پہلا عشرہ رحمتوں کی برسات لے کر آتاہے۔ دوسرا مغفرت اور تیسرا عشرہ جہنم سے نجات کا ہو تا ہے۔ لوگوں کا کہنا ہے رمضان المبارک کا آغاز تو ایک ساتھ ہو گیا اگر اس کے اختتام پر بھی اتفاق ہو جائے تو عید کا لطف دوبالا ہو جائے گا۔