سکھر میں گرڈ اسٹیشن کی کم استعداد کے باعث ‘افطار و تراویح کے اوقات میں بیس منٹ کی لوڈشیڈنگ کرنا سیپکو کی مجبوری ہوگی،سکھر الیکٹرک پاور کمپنی

جمعرات 11 جولائی 2013 22:25

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔11جولائی۔ 2013ء) سیپکو (سکھر الیکٹرک پاور کمپنی ) چیف نور احمد دایو نے کہا ہے کہ سکھر میں گرڈ اسٹیشن کی کم استعداد کے باعث ‘افطار و تراویح کے اوقات میں بیس منٹ کی لوڈشیڈنگ کرنا سیپکو کی مجبوری ہوگی ان خیا لا ت کا اظہار سیپکو (سکھر الیکٹرک پاور کمپنی ) چیف نور احمد دایو نے اپنے دفتر میں پریس کا نفرنس سئے خطاب کرتے ہو ئے کیا انہوں نے مزید کہا ہے کہ سحر کے اوقات ڈھائی بجے سے ساڑھے چار اور افطاری کے وقت ساڑھے سے آٹھ بجے اور تراویح کے اوقات ساڑھے نو سے دس بجے تک لوڈ شیڈنگ نہیں کی جائے گی ، سیپکو چیف نے دعوا کیا کہ بجلی کی چوری ملوث اہلکاروں کے خلاف بھی کاروائی کی جارہی ہے ، جبکہ بجلی چور کرنے والے افراد کے خلاف قانونی کروائی کرنے میں بہت سی قانونی پیچیدگیاں حائل ہوجاتی ہیں، جس کی وجہ سے بجلی چوروں کے خلاف کاروائی کرنا مشکل ہوجاتا ہے ، سیپکو چیف نے کہا کہ سکھرسٹی کے گریڈ اسٹیشن میں ڈیمانڈ 2000 ایمپئیر جبکہ ہمارے پاس گنجائش 1500 ایمپئر ہے جس کے باعث شہر کے 10فیڈر جن میں ملٹری روڈ فیڈر ،کوئنس روڈ فیڈر،شاہی بازار فیڈر،گھنٹہ گھر فیڈر، شمس آباد فیڈر میں سحر،افطار اور تراویح کے اوقات میں بیس منٹ بجلی بند رکھنا ہماری مجبوری ہے سیپکو چیف نے کہا کہ سکھر سٹی گریڈ اسٹیشن میں اپ گریڈیشن کا کام جاری ہے جو کہ مارچ2014 تک مکمل ہوجائیگااس میں تا خیر اس وجہ سے ہو رہی ہے کہ سیپکو اور حیسکو کا چیف انجنیئرڈو لپمنٹ ایک ہی ہے انہوں نے کہا کہ سیپکو میں یو نین کی مداخلت ہے اور رہے گی ان کا کہنا تھا کہ ایسے بھی صا رفین مو جود ہیں جو بجلی چوری نہیں کر تے ہم صا رفین کو سہو لیات فراہم کرنا چاہتے ہیں اس وقت سیپکو کے ائن لا سزاڑتیس فیصد ہیں جن کو کم کر نے کے لیے اقدا ما ت کر رہے ہیں بجلی چوری ثا بت کر نا بہت ہی مشکل ہو تا ہے کیو نکہ پکڑے جا نے کی صو رت میں لو گ و فوری طور پر اپنے کنڈے اتار لیتے ہیں انہوں نے کہا کہ سندھ حکو مت کی جا نب سے نشاندہی کے بعد اس کے محکموں کی جا نب واجبات میں سے دس ارب روپے کی اوور بلنگ ختم کر دی گئی ہے

متعلقہ عنوان :