پاکستان، ویسٹ انڈیز کے میچ پر لاکھوں روپے کا سٹہ

بدھ 17 جولائی 2013 18:59

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔17جولائی۔ 2013ء) پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان کھیلے جانے والے میچ پر لاکھوں روپے کے سٹے کے دوران پولیس نے چھاپہ مارا تاہم ملزمان فرار ہو گئے۔

(جاری ہے)

پرانا سکھر میں کرکٹ پر سٹے بازی کے اڈے پرپاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان کھلے جانے والے میچ پر لاکھوں روپے کا سٹہ کھلنے کا سلسلہ جارئی تھا، پولیس کی بھاری نفری نے اے ایس پی سٹی مسعود بنگش کی قیادت میں چھاپہ مارکر بڑی تعداد میں کمپیوٹراورٹیلی فون سیٹ برآمد کرلیئے جبکہ ملزمان گلی کے باہر لگائے گئے سی سی ٹی وی کیمرے میں پولیس کی آمد سے باخبرہوکر عمارت کے پچھلے دروازے سے فرار ہوگئے،اے ایس پی سٹی مسعود بنگش نے آج نیوز کو بتایا کہ پرانا سکھر کے علاقے میں خیمومل کے سٹے کے اڈے پر پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ون ڈے میچ پر لاکھوں روپے کا سٹہ کھیلنے کی اطلاع ملنے پر ہم نے چھاپہ مارا لیکن بدقسمتی سے سٹے باز اور اڈا چلانے والے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے،پولیس مفرور سٹے بازوں کی گرفتاری کے لیئے چھاپے ماررہی ہے۔

متعلقہ عنوان :