Live Updates

صدارتی انتخابات میں جسٹس (ر) وجیہہ الدین تحریک انصاف کے امیدوار ہونگے ، تحریک انصاف کسی جماعت سے اتحاد کی بجائے اپنا امیدوار میدان میں لانے کا فیصلہ کر چکی ہے، تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی مشیر فوزیہ قصوری کا انٹرویو

جمعرات 18 جولائی 2013 23:32

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔18جولائی۔2013ء) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی مشیر فوزیہ قصوری نے کہا ہے کہ صدارتی انتخابات میں جسٹس (ر) وجیہہ الدین تحریک انصاف کے امیدوار ہونگے اور تحریک انصاف کسی جماعت سے اتحاد کی بجائے اپنا امیدوار میدان میں لانے کا فیصلہ کر چکی ہے۔

(جاری ہے)

جمعرات کے روز اپنے ایک انٹرویو کے دوران فوزیہ قصوری نے کہا کہ تحریک انصاف میں صدارتی انتخابات میں حصہ لینے کیلئے مشاورت کا عمل مکمل ہو چکا ہے اور پارٹی چیئرمین عمران خان آئندہ چند روز وطن واپسی پر جسٹس (ر) وجیہہ الدین کو صدارتی امیدوار بنانے کی حتمی منظوری دیں گے۔

اُن کا مزید کہنا تھا کہ تحریک انصاف صدارتی انتخاب میں کسی جماعت کے ساتھ اتحاد نہیں کرے گی بلکہ اپنا امیدوار لانے کا فیصلہ حتمی ہے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات