ایبٹ آباد کمیشن رپورٹ شائع کرنے یا نہ کرنے پر غورکررہے ہیں ، پرویز رشید

ہفتہ 20 جولائی 2013 23:56

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20جولائی۔2013ء) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ ایبٹ آباد کمیشن رپورٹ شائع نہ کر نے کی سفارش سابق وفاقی وزیر قانون فاروق ایچ نائیک نے کی تھی ، اس رپورٹ کو شائع کرنے یا نہ کرنے پر غورکررہے ہیں۔

(جاری ہے)

لاہور میں فوک گلوکار شوکت علی کے اعزاز میں تقریب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اطلاعات نے کہا کہ آل پارٹیز کانفرنس کے انعقاد میں تاخیر عمران خان کے بیرون ملک جانے کے باعث ہوئی ہے تاہم حکومت دہشت گردی کی روک تھام کیلئے اپنا کام جاری رکھے ہوئے ہے۔

وفاقی وزیر کا کہناتھاکہ اداروں میں دوریاں ختم کرنے سے کراچی میں بہت بڑا گروہ گرفتار ہو اہے جو اچھی پیشرفت ہے۔پرویز رشید کا کہنا تھا کہ نئے صدر اورگورنر پنجاب کیلئے ناموں کا اعلان وزیر اعظم نوازشریف خود کرینگے۔