سکھر، روہڑی برف کارخانے کے پانی سے لاکھوں روپے کی لاگت سے تعمیر ہونے والی سڑک تباہ

اتوار 21 جولائی 2013 21:10

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔21جولائی۔2013ء) روہڑی برف کارخانے کے پانی سے لاکھوں روپے کی لاگت سے تعمیر ہونے والی سڑک تباہ پانی کے جو ہڑ کے باعث حادثات معمول بن گئے انتظامیہ کی مسلسل چشم پوشی فوری طور پر سڑک کی تعمیر کروانے کا مطالبہ روہڑی کی قومی شاہراہ پر برف کارخانے سے نکلنے والے پانی سے سڑک میں پانی کا جو ہڑ بن گیا ہے جس کے باعث لاکھوں روپے کی لاگت سے تعمیر ہونے والے سڑ ک تباہ ہورہی ہے دوسری جانب جو ہڑ کے مقام آنے جانے میں دشواری کا سامنا کرنا پرتا ہے تو دوسری کجانب ٹریفک حادثات معمول بنے ہوئے جبکہ شکایا ت کے باوجود متعلقہ ادارے مسلسل چشم پوشی اختیار کیے ہوئے ہیں سماجی رہنما الحاج سعید خان ساجن ،انجمن خدام القریش کے حاجی ظہور علی قریشی ،ذیشان قریشی ،جاوید قریشی ودیگر نے کمشنر سکھر ڈاکٹر نیاز علی عباسی سے مطالبہ کیا ہے کہ برف کارخانے کے مالک کے خلاف قانونی کاروائی کرکے فوری طور سڑک تعمیر کروائی جائے تاکہ حادثات سے بچا جاسکے۔

متعلقہ عنوان :