Live Updates

تحریک انصاف کا عائلہ ملک سے قومی اسمبلی کی امیدوار کا ٹکٹ واپس لینے پر غور، حتمی فیصلہ عمران خان کرینگے،ذرائع

اتوار 21 جولائی 2013 22:49

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔21جولائی۔2013ء) پاکستان تحریک انصاف کا عائلہ ملک سے قومی اسمبلی کی امیدوار کا ٹکٹ واپس لینے پر غور، حتمی فیصلہ پارٹی چیئرمین عمران خان واطن واپسی پر رواں ہفتے کریں گے۔

(جاری ہے)

تحریک انصاف کے ذرائع کے مطابق عائلہ ملک کی ایف اے کی جعلی سند کا معاملہ سامنے آنے پر اس بات پر غور کیا جا رہا ہے کہ عائلہ ملک کو میانوالی سے ضمنی انتخابات کیلئے دئیے جانے والا ٹکٹ واپس لیکر کسی اور پارٹی رکن کو دیا جائے اور اس حوالے سے عمران خان کو بھی پارٹی کے سینئر رہنماؤں کی جانب سے سفارش کی گئی ہے تاہم حتمی فیصلہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اپنی وطن واپسی کے بعد کریں گے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات