کھر میں ڈی آئی جی ہاؤس کے قریب یکے بعد دیگرے 4 دھماکے، 6 افراد زخمی، ہلاکتوں کا خدشہ

بدھ 24 جولائی 2013 20:24

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24جولائی۔2013ء) بیراج کالونی میں ڈی آئی جی ہاؤس کے قریب یکے بعد دیگرے 4 دھماکے ہوئے ہیں جس کے نتیجے میں کئی افراد کے جاں بحق اور زخمی ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق بیراج کالونی میں پہلا دھماکا ڈی آئی جی ہاؤس کے بالکل سامنے ہوا جس میں 6 افراد زخمی ہوگئے جس کے کچھ ہی دیر بعد یکے بعد دیگرے 3 مزید دھماکے ہوئے دھماکوں کی شدت اتنی زیادہ تھی کہ اس کی آواز کئی کلو میٹر دور تک سنی گئی جبکہ علاقے میں دھوئیں کے گہرے چھا گئے۔

دھماکے کے بعد شدید فائرنگ بھی ہوئی ہے اس کے علاوہ دھماکے سے ڈی آئی جی ہاؤس کی چھت بھی گرنے کی اطلاعات ہیں۔دہشتگردوں کی موجودگی کے پیش نظر پولیس نےعلاقے کو مکمل طور پر گھیرے میں لے لیا ہے جبکہ زخمیوں کو اسپتال منتقل کرنے کے لئے ریسکیو ٹیمیں بھی پہنچ گئی ہیں اس کے علاوہ اسپتالوں میں بھی ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے ۔

متعلقہ عنوان :