حساس ادارے پر حملہ کرنے والے ٹرائبل ایریا کے پٹھان لگتے ہیں دہشتگردوں کی شنا خت کے لیے جا ئے وقوعہ سے ملنے والے انسانی جسم کے اعضاء کا ڈی این اے ٹیسٹ کروایا جارہا ہے،کمشنر سکھر ڈاکٹر نیاز علی عباسی کی خودکش حملہ کے زخمیوں کی عیادت کے بعد میڈیا سے بات چیت

جمعہ 26 جولائی 2013 23:33

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔26جولائی۔2013ء) کمشنر سکھر ڈاکٹر نیاز علی عباسی نے کہا ہے کہ حساس ادارے پر حملہ کرنے والے ٹرائبل ایریا کے پٹھان لگتے ہیں دہشتگردوں کی شنا خت کے لیے جا ئے وقوعہ سے ملنے والے ان کے انسانی جسم کے اعضاء کا ڈی این اے ٹیسٹ کروایا جارہا ہے ۔ وہ جمعہ کو یہاں سکھر جی ایم سی اسپتال میں بم دھماکوں اور فائرنگ کے نتیجے میں زخمی ہونے والوں کی عیادت کرنے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کررہے تھے۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر نیاز علی عباسی کا کہنا تھا کہ کہ پورے ملک میں دہشت گر دی کا سلسلہ جاری ہے یہ حملہ بھی اس کی کڑی تھی جس کی تحقیقات پولیس ،اور آئی ایس آئی کر رہے ہیں انکا کہنا تھا کہ واقعے میں مرنے والوں کیلئے چار لاکھ سے پانچ لاکھ اور زخمیوں کیلئے ایک لاکھ روپے دینے کیلئے حکومت سندھ کو سمری بھیجی گئی ہے جبکہ جن افراد کے گھروں کو نقصان پہنچا ہے ان کی لسٹ بھی تیار کی جارہی ہے جس کی سمری حکومت سندھ کو بھیجی جائیگی

متعلقہ عنوان :